پی ٹی آئی کے دہشت گردتنظیم ہونے کاتاثرمضبوط ہوا،راناثناء اللہ

ہفتہ 18 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کی تعمیل پر مزاحمت سے تحریک انصاف کے دہشت گرد تنظیم ہونے سے متعلق تاثر مضبوط ہوا ہے مگر انارکی پھیلانے والے شخص کو تھوک کے حساب سے ضمانتیں دی گئیں اور یہ سلوک اسے مزید بدمعاش بنانے کی طرف معاون ثابت ہوگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کم از کم 300 سے 400 مسلح افراد کے جتھے کے ساتھ عدالت کے احاطے میں پہنچا اور کہا کہ میں ایسے ہی کمرہ عدالت میں جانا چاہتا ہوں جس پر اسے پیشکش کی گئی کہ چند لوگوں کے ساتھ عدالت میں آجاؤ تو اس نے انکار کردیا اس پر ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ عدالت حکم دیتی کہ اسے گاڑی سے اتار کر کمرہ عدالت میں لایاجائے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ بزدل انسان جیل سے اتنا ڈرتا ہے کہ گرفتار ہوتے ہی اسے اٹیک ہوجائے گا مگر خود تو اس نے لوگ کو مہینوں جیلوں میں بند رکھا اور 6،6 ماہ تک کھانا تک نہیں منگوانے دیاگیا اور اب یہ ملکی قانون کو داؤ پر لگانے کے لیے تلا ہوا ہے۔

لاہورمیں پولیس نے نوگوایریا کے خلاف ایکشن لیا

راناثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آج صبح لاہور میں پنجاب پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نو گو ایریا کے خلاف ایکشن لیا جہاں ایک نام نہاد سیاسی لیڈر نے ماحول بنا رکھا تھا اور پولیس سرچ وارنٹ ہونے کے باوجود زمان پارک کے رہائشی حصے میں داخل نہیں ہوئی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ زمان پارک میں گھر کے بیرونی حصے سے 65 ایسے افراد گرفتار ہوئے ہیں جن میں سے اکثریت کا تعلق پنجاب سے نہیں اور ان کا کردار مشکوک ہے اور وہاں سے اسلحہ ،غلیلیں اور پٹرول بم بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا ہے اور یہی چیزیں پولیس کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہیں۔

راناثناء اللہ نے کہا کہ اس شخص کا مقصد ملک انارکی پھیلانا ہے اور 10 سال سے مسلسل ایجنڈے کے مطابق کام کررہا ہےا ور آج تو اسٹیبلشمنٹ بھی پچھتا رہی ہے ۔اب قوم کو بھی اسے پہچاننا ہوگا۔

فرح گوگی نے 12ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی

انہوں نے مزید کہا کہ کیسا بدبخت ٹولہ ہے کہ اپنے دور میں یہ کہتا تھا کہ میں 500 لوگوں کو منی لانڈرنگ پر پھانسی دینا چاہتا ہوں اور عین اسی وقت فرح گوگی 12 ارب کی منی لانڈرنگ کررہی تھی اور اس نے القادر ٹرسٹ کے نام پر 7 ارب روپے کی جائیداد بنائی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ توشہ خانہ کی چوریاں اور ٹیریان کیس سب کے سامنے ہے اور اب یہ شخص سزا کے ڈر سے عدالتوں میں پیش ہونے سے انکار کررہاہے مگر ہماری پولیس ٹیم نے عدالتی حکم کی تعمیل پر سر پھٹوائے اور اتنا پریشر بڑھا دیا کہ اسے کہنا پڑا کہ میں عدالت میں پیش ہوں گا۔

راناثنااللہ نے مزید کہا کہ جو چیزیں عمران خان کے گھر سے ملی ہیں اس سے ان کے خیالات کی تائید ہوگئی ہے اور تحریک انصاف کو کالعدم قرار دینے کی کارروائی ایک عدالتی معاملہ ہے جس پرہماری جماعت کی لیگل ٹیم غور کرے گی اور ابھی ریفرنس کرنے کے لیے شواہد ناکافی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طاقتور ترین خاتون کا عالمی ٹائٹل جیتنے والا پہلوان حیاتیاتی طور پر مرد نکلا

آخری رسومات سے چند منٹ قبل 65 سالہ خاتون تابوت میں زندہ ہوگئی

اداکارہ سجل علی ایک بار پھر دلہن بن گئیں؟

چین میں مُردوں کو دفنانے کے بجائے جلانے کے سرکاری احکامات پر احتجاج

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے الیکشن غیر قانونی قرار، اب کیا ہوگا؟

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا