اپریل 2024 کا مکمل چاند گلابی چاند بدھ اور جمعرات کی علی الصبح دُنیا بھر خصوصاً مغربی ممالک کے مختلف حصوں میں نظر آئے گا۔
سپیس کی رپورٹ کے مطابق اس سال گلابی چاند 23 اپریل کی شام امریکا کی مشرقی ریاستوں میں شام کے وقت 7 بج کر 39 منٹ پر نمودار ہوگا، اس کے ساتھ سیارے مریخ اور زحل بھی ہوں گے۔ مریخ اور زحل اسی روز رات کو چاند کے نکلنے کے چند گھنٹوں بعد نمودار ہوں گے۔
واضح رہے کہ گلابی چاند دنیا بھر کی بہت سی ثقافتوں میں مختلف اہمیت رکھتا ہے۔ بظاہر چاند کے رنگ سے ان ثقافتوں کا کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ دی اولڈ فارمرز المانک کے مطابق یہ شمالی امریکا میں عام گلابی پھول گراؤنڈ فلوکس کے کھلنے کے بعد سامنے آیا ہے۔
بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ اپریل کے پورے چاند کو روایتی طور پر ’گلابی چاند‘ کے نام سے جانا جاتا ہے کیونکہ یہ شمالی امریکا میں پائی جانے والی فلوکس سبولاٹا نامی کائی کے پھول سے مشابہت رکھتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگرچہ چاند کا اس پھول سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن اگر آسمان کا مطلع صاف ہو تو اس کی رنگت گلابی مائل نظر آ سکتی ہے۔
یہ عمل عام طور پر اس وقت ہوتا ہے جب چاند افق کے قریب ہوتا ہے اور جب سورج کی روشنی چاند سے زمین کی طرف منعکس ہو کر فضا میں بادلوں، دھول، دھوئیں یا فضائی آلودگی کے ذریعے فلٹر ہو جاتی ہے۔ ’مون ایلوژن‘ نامی اثر کی وجہ سے چاند افق کے قریب بھی بڑا دکھائی دے سکتا ہے۔
اپریل کے اس پورے چاند کو بریکنگ آئس مون، بڈنگ مون، اویکننگ مون، یا ایگ مون بھی کہا جا سکتا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ فار نیٹیو امریکن اسٹڈیز کے مطابق، بہت سے انیشینابیگ، یا اوجیبوے، عظیم جھیلوں کے علاقے کے مقامی لوگ اسے پاپوگیمی گیزیز یا ٹوٹے ہوئے سنو شو مون کے نام سے بھی پکارتے ہیں۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ’اس حقیقت کے باوجود کہ لوگ ہزاروں سالوں سے اس نظر کے دھوکے کا مشاہدہ کر رہے ہیں اس کے باوجود ہمارے پاس ابھی تک اس کی کوئی ٹھوس سائنسی وضاحت نہیں ہے کہ چاند کی رنگت گلابی کیوں ہو جاتی ہے اور یہ معمول سے زیادہ بڑا کیوں نظر آتا ہے۔
اس کی مکمل وضاحت نہیں ہے تاہم جیسا کہ مدار میں موجود ناسا کے خلابازوں نے بھی مون ایلوژن کا مشاہدہ کیا ہے حالانکہ اس کا موازنہ کرنے کے لیے پیش منظر میں کوئی چیز موجود نہیں تھی۔
امریکی ریاستوں کے مختلف شہروں میں گلابی چاند 2024 کب دیکھا جائے گا؟
رواں سال اپریل کا گلابی چاند مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 49 منٹ پر اپنے زیادہ سے زیادہ جوبن پر پہنچے گا۔
امریکی ریاست شکاگو میں یہ چاند مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجکر 49 منٹ پر نظر آئے گا۔
نیو یارک سٹی میں یہ چاند غروب آفتاب سے صرف ایک منٹ قبل مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجکر 43 منٹ پر طلوع ہوگا۔
میامی میں ناظرین مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 46 منٹ پر چاند طلوع ہوتے دیکھیں گے۔
ریو ڈی جنیرو میں پورا چاند مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 48 منٹ پر نظر آئے گا۔
پیرس میں چاند 24 اپریل کی رات ایک بج کر 48 منٹ پر نظر آئے گا جب کہ بھارتی شہر دہلی میں چاند 24 اپریل کی صبح 5 بج کر 18 منٹ پر مکمل ہوتا ہوا نظر آئے گا۔