لکی مروت میں محفل موسیقی کے دوران فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

بدھ 24 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں شادی کی تقریب کے سلسلہ میں منعقدہ محفل موسیقی کے دوران فائرنگ سے 6 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

لکی مروت پولیس نے جان لیوا فائرنگ کی تصدیق کرکے بتایا کہ واقعہ تھانہ غزنی خیل کی حدود آگری خانزاد خیل  کے علاقے  میں پیش آیا ہے، جہاں ایک گھر میں شادی تھی اور رات کے وقت موسیقی کی محفل میں پورے علاقے سے لوگ شریک تھے۔

پولیس کے مطابق علاقائی روایت کے مطابق موسیقی کی تقریب میں کسی کو دعوت نہیں دی جاتی بلکہ لوگ خود شریک ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس تقریب میں بھی کافی بڑی تعداد میں اہل علاقہ موجود تھے، رات گئے موسیقی کی تقریب میں علاقے کے دو مخالف گروپس کا امنا سامنا ہوا۔ جس کے درمیان کافی عرصے دشمنی چلی آرہی تھی۔

غزنی خیل پولیس کے مطابق دونوں گروپوں سے وابستہ افراد اشتہاری بھی تھے جبکہ تقریب میں آمنے سامنے آنے کے بعد دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی، جس سے تقریب میں بھگدڑ مچ گئی، اس فائرنگ کے واقع میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے اور ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے فائرنگ کا سلسلہ رکنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لکی مروت پولیس نے اس جان لیوا واقع کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے، ہلاک شدگان میں میں 2 اشتہاری بھی شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ لواحقین کی جانب سے دعویداری کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا اور ایف آئی آر کے مطابق ہی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کارروائی کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، بالائی علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان

مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں ایران کو آنے والے بحری جہازوں پر کنٹرول مل سکتا ہے، رائٹرز

وزیراعظم شہباز شریف آج 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسحاق ڈار کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے