گزشتہ چند برسوں میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں حیران کن تبدیلی آئی ہے۔ خصوصی طور پر آخری 10 سالوں میں بہت کچھ بدلا ہے، بالی ووڈ اب 20 سال پہلے جیسا نہیں رہا۔ اس میں بہت زیادہ ترقی ہو چکی ہے۔
1990 میں فلمی کرداروں کو دیکھیں تو ہیرو ہیروئن کا لباس، ان کی باڈی لینگویج، اسٹائل اور چہرے کے تاثرات سبھی مختلف تھے جس کا اب کے بالی ووڈ سے موازنہ کریں تو سب کچھ تبدیل نظر آتا ہے۔ پروڈیوسر، ہدایتکار اور اداکاروں نے زیادہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ ہندوستانی سنیما میں انقلاب برپا کیا ہے۔ وہیں خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے بھی مختلف کاسمیٹکس سرجریز، رنگ گورا کرنے والے انجیکشنز اور بہت سارے نت نئے طریقوں کا سہارا لیا جاتا ہے جس نے اداکاروں کے چہروں کو ہی بدل دیا ہے۔
ایسی ہی 1990 کی فلم فیئر پارٹی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں بالی ووڈ کے نامور چہرے نظر آ رہے ہیں۔ ان میں انیل کپور، ہیما مالنی، سری دیوی، جیکی شروف، عامر خان، امیتابھ بچن، ریکھا، امریش پوری، راہل رائے، راج کمار، جوہی چاولہ کے علاوہ بھی کئی شخصیات موجود ہیں جن کو اب دیکھیں تو ان کا حلیہ اور انداز بالکل بدل چکا ہے۔ اس پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
The simplicity of Bollywood in 1990, all were dressed so well and now they….. pic.twitter.com/C8gy0oSS37
— #BiggBoss_Tak👁 (@BiggBoss_Tak) April 28, 2024
صارفین کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کی پرانی ہیروئنوں میں زیادہ کلاس اور خوبصورتی تھی وہ اچھے لباس میں ملبوس ہوتی تھیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ اس ویڈیو میں ہر اداکار کتنا منفرد اورخوبصورت نظر آ رہا ہے جبکہ آج کل اداکاروں کے چہرے پلاسٹک سرجریز کے باعث ایک جیسے ہی نظر آتے ہیں۔
Every face is so different and gorgeous here! Today every other actress has the same nose, jawline etc thanks to the plasticy world! https://t.co/jQNvUy1he1
— YehGalliyan (@YehGalliyan) April 28, 2024
منیشا نامی صارف نے لکھا کہ جب سوشل میڈیا کا وجود نہیں تھا تب لوگ اتنے ہی سادہ ہوا کرتے تھے۔
When there was no instgram, people were simple and sober https://t.co/dzDGQ0ISav
— Manisha Dubey (@dubeymanisha1) April 28, 2024
ایک ایکس صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ماضی کے فلم فیئر ایوارڈ میں سب بہت اچھے لگ رہے تھے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ مغربیت نے ہماری ثقافتی روایات کو تقریباً ختم کر دیا ہے۔
Everyone looked so wonderful; sadly, westernization has greatly diminished our cultural traditions.
— advait_ (@IdeaInstinct) April 29, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ آج کل لوگ 90 کی دہائی کی ویڈیوز اور تصویروں کو دیکھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ وہ کتنے اچھے کپڑے پہنے ہوئے ہیں لیکن اس زمانے میں لوگ اداکاروں کو ٹرول کرتے تھے جب کوئی اداکارہ بغیر آستین والے کپڑے یا تھوڑا سا بولڈ ڈریس پہن لیتی تھی۔
People now a days look at 90s videos and pics and think how nicely they are dressed and etc etc but during that time, people used to troll them too when female actress wearing kurties/blouses having no sleeves, big neck designs, tight legging, they were being judged at that time https://t.co/lvp3jWmkmM
— . (@pre_and_post) April 29, 2024
تیمور لکھتے ہیں کہ فلم فیئر ایوارڈ کی اس ویڈیو کو دیکھ کر لگ رہا ہے جیسے 90 کی دہائی میں کسی پاکستانی شادی کی ویڈیو ہے۔
This looks like avg Pakistani wedding video of 90s https://t.co/JFpyYukHs3
— تیمور (@BenTheOrder1) April 29, 2024