تحریک انصاف نے تمام ایوانوں میں موجود اپنی پارلیمانی پارٹیز کا اہم اجلاس طلب کرلیا

پیر 6 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئین کی بالادستی، عوامی مینڈیٹ کی کھلی توہین اور لاقانونیت خصوصاً 9 مئی کے فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں ملک کو آئین و قانون سے محروم کرنے کیخلاف ملک گیر مزاحمت کے ایجنڈے پر تحریک انصاف نے تمام ایوانوں میں موجود اپنی پارلیمانی پارٹیز کا اہم اجلاس طلب  کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ساتھ چاروں صوبائی اسمبلیوں کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس آج سہ پہر اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے تحریک انصاف کے مرکزی قائدین اور منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ شرکت کریں گے ۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے سفارشات پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں ایوانوں کے اندر اور باہر پرامن مگر بھرپور سیاسی و پارلیمانی مزاحمت کے آپشنز پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین اجلاس کے بعد قومی میڈیا کو فیصلوں پر جامع بریفنگ بھی دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش کا کولمبو سیکیورٹی کانکلیو میں علاقائی سلامتی کے عزم کا اعادہ

فلپائن میں سابق میئر ’ایلس گو‘ کو انسانی اسمگلنگ پر عمرقید

آج ورلڈ ہیلو ڈے، لوگ یہ دن کیوں منانا شروع ہوگئے؟

یورپی خدشات کے باوجود یوکرین کا امریکی امن منصوبے پر آمادگی کا اظہار

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان