میٹ گالا 2024: عالیہ بھٹ کی نئی لُک کے چرچے، تصاویر وائرل

منگل 7 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے رواں سال امریکا میں سجنے والے میٹ گالا 2024 کے ریڈ کارپٹ پرجلوے بکھیر دیے، سوشل میڈیا پر ان کی لُک کے چرچے ہونے لگے۔

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے میٹ گالا 2024 میں معروف ڈیزائنر سبیاساچی کی تیار کردہ ساڑھی میں شرکت کی، جس پر ہاتھوں سے بنے خوبصورت پھولوں کی کڑھائی کی گئی تھی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اداکارہ کی دیدہ زیب ساڑھی کو تقریباً 163 کاریگروں نے 1965 گھنٹوں میں تیار کیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے اپنی دلکش ساڑھی کی تفصیلات لکھیں اور اس پر کی گئی ہاتھ کی کڑھائی سے متعلق لکھتے ہوئے اپنی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt 💛 (@aliaabhatt)

واضح رہے کہ میٹ گالا 2024 نیویارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں منعقد ہوا جس میں معروف شخصیات نے تھیم کی مناسبت سے منفرد ملبوسات زیب تن کیے۔   اس سال میٹ گالا 2024 کی تھیم ’گارڈن آف ٹائم‘ رکھی گئی تھی جبکہ گزشتہ برس میٹ گالا یکم مئی 2023کو نیویارک میں منعقد ہوا تھا جس کا تھیم ’کارل لیگرفیلڈ: آ لائن آف بیوٹی‘ رکھا گیا تھا جو کہ آنجہانی جرمن ڈیزائنر کارل لیگر فیلڈ کے اعزاز میں تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟