سستا پیٹرول کب ، کتنا اور کیسے ملے گا؟

منگل 21 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سستا پیٹرول کب، کتنا اور کیسے ملے گا؟ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے تفصیل سے بتادیا۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے سستے پیٹرول کی فراہمی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول پر سبسڈی حاصل کرنے کے لیے گاڑیوں کا مالکان کے نام پر رجسٹر ہونا لازمی ہے۔

‘سبسڈائزڈ پیٹرول سے متعلق پالیسی 6 ہفتوں میں نافذ العمل ہوگی جس کے تحت موٹر سائیکل رکھنے والوں کو یومیہ 2 سے 3 لٹر پیٹرول فراہم کیا جائے گا۔’

مصدق ملک نے کہا کہ موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑی مالکان کو رجسٹریشن میسج بھیجا جائے گا جبکہ موٹر سائیکل والوں کو ماہانہ 21 لٹر پیٹرول پر سبسڈی دی جائے گی۔

مصدق ملک کے مطابق موٹر سائیکل اور 800 سی سی گاڑی کو 50 روپے سستا پیٹرول ملے گا اور سبسڈی کے لیے صارفین کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ صارفین کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سے سبسڈی ملے گی جبکہ سبسڈی دینے کے لیے بینک کے ذریعے ایسکرو اکاؤنٹ کھولا جائے گا جس کے ذریعے سبسڈی کے لیے صارفین کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

وزیر مملکت نے کہا کہ موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑی کے مالکان کو میسج بھیجیں گے کہ آپ رجسٹرڈ ہوچکے ہیں اور کتنا پیٹرول ملے گا اس کا تعین شناختی کارڈ اور او ٹی پی کے ذریعہ ہو جائے گا۔

مصدق ملک نے کہا کہ حد سے زیادہ پیٹرول استعمال کیا گیا تو اصل قیمت سے بھی 50 روپے اضافی دینے پڑیں گے۔

’ہم چاہتے ہیں کہ لوگ بڑی گاڑیاں چھوڑ کر چھوٹی ‘گاڑیاں استعمال کریں کیونکہ چھوٹی گاڑیاں استعمال ہوں گی تو پیٹرول کا بل کم اور ماحول کو بھی کم نقصان ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج پھر مندی سے دوچار، انڈیکس میں مزید 781 پوائنٹس کی کمی

پاکستان او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کا دوبارہ رکن منتخب

طاقتور ترین خاتون کا عالمی ٹائٹل جیتنے والا پہلوان حیاتیاتی طور پر مرد نکلا

آخری رسومات سے چند منٹ قبل 65 سالہ خاتون تابوت میں زندہ ہوگئی

اداکارہ سجل علی ایک بار پھر دلہن بن گئیں؟

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا