چیٹ جی پی کا نیاورژن: ریاضی کے پیچیدہ مسائل سلجھائے اور فلرٹ بھی کرے

منگل 14 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن متعارف کرادیا ہے، جو نہ صرف ریاضی کے پیچیدہ سوالات حل کرنا سکھاتا ہے بلکہ صارفین سے فلرٹ بھی کرسکتا ہے۔

مصنوعی ذہانت کی حامل کمپنی تمام صارفین کے لیے اپنا نیا چیٹ جی پی ٹی ورژن GPT-4o متعارف کرا دیا ہے، جو چیٹ جی پی ٹی کے گزشتہ ماڈل سے تیز ہے، یہ صارفین سے نہ صرف چیٹ بلکہ ان کی دلچسپی کے لیے ان سے فلرٹ بھی کرسکتا ہے۔

نیا ورژن تصاویر کو پہچان کر ان پر بحث کر سکتا ہے، زبانوں کا ترجمہ کر سکتا ہے اور بصری تاثرات سے جذبات کی شناخت کر سکتا ہے، اس ورژن کی اپنی میموری بھی ہوگی، لہذا یہ باتوں کو یاد بھی کر سکتا ہے، یہ سوالات کا فوری جواب دیتا ہے اور ریاضی کے مشکل سوالات کو حل کرنے کا طریقہ بتاتا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی کے نئے ورژن میں کچھ خرابیاں بھی سامنے آئی ہیں، اس کے لائیو ڈیمو کے دوران اس نے کاغذ کے ٹکڑے پر لکھی ہوئی ایک سادہ مساوات کو حل کرنے کے بجائے اس کے حل کرنے کے بارے میں مددگار تجاویز فراہم کیں، اس نے اطالوی اور انگریزی کے درمیان ترجمہ کرتے ہوئے مسکراتے ہوئے آدمی کی سیلفی میں جذبات کی ترجمانی کی۔

ایک امریکی خاتون کی آواز کا استعمال کرتے ہوئے اس نے اپنی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو  سلام کرتے ہوئے دریافت کیا کہ آپ کیسے ہیں اور کیا کررہے ہیں، اس نے ایک ہی بات کو مختلف انداز میں بیان کیا، لائیو ڈیمو کے وقت اس ورژن کی تعریف کی گئی تو اس نے جواب دیا، ‘اسے بند کرو، آپ مجھے شرمندہ کررہے ہیں۔‘

یہی نہیں ایک موقع پر اس نے مسکراتے ہوئے آدمی کو لکڑی کی سطح سمجھ لیا اور اس نے ایک ایسی مساوات کو حل کرنا شروع کر دیا جو اسے حل کرنے کے لیے نہیں کہی گئی تھی۔

’اوپن اے آئی دیگر اے آئی ایپس سے بہت آگے ہے‘

ڈیپ مائنڈ کے شریک بانی مصطفیٰ سلیمان نے کہا ہے کہ ایلون مسک کے گروک اور پائی جیسے چیٹ بوٹس کو دیکھا ہے، جو اپنی مصنوعات کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن جس طرح سے GPT-4o نے متن، آڈیو اور تصاویر کے امتزاج کو بغیر کسی رکاوٹ کے فوری جواب کے ساتھ ہینڈل کیا، ایسا لگتا ہے کہ اوپن اے آئی مصنوعی ذہانت کے مقابلے میں بہت آگے ہے۔

دوسری جانب ٹیکنالوجی کمپنی گوگل بھی اپنی نئی مصنوعی ذہانت لانچ کرنے کی تیاری کررہی ہے، جو اپنی سالانہ کانفرنس میں اپنی نئی مصنوعی ذہانت کی ایپلیکیشن لانچ کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

امریکا میں الو بڑھ گئے، محکمہ داخلہ کا سخت کارروائی کا فیصلہ

وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان اسلام آباد سے نہیں بلکہ کشمیر سے ہوگا، بلاول بھٹو

کیا علیمہ خان نے خیبرپختونخوا کابینہ میں من پسند اراکین شامل کروائے؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

نواز شریف کی خواہش پر بسنت کا تہوار لاہور میں منایا جائے گا؟

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟