من بھاتے لباس پہننے والے اسسٹنٹ کمشنر حازم بھنگوار کا نقادوں کو جواب

منگل 14 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حازم بنگوار ایک سرکاری ملازم ہیں جو اپنے منفرد فیشن اور اسٹائل کی وجہ سے مشہور ہوئے۔

وہ قوم کی خدمت کرنا چاہتے تھے اس لیے وہ امتحان پاس کرنے کے بعد کراچی میں خدمت کرنے لگے۔

کراچی کے ایک اسسٹنٹ کمشنرکی حیثیت سے حازم بہت پیشہ ور اور شہریوں کے لیے موافق رہے ہیں اور لوگوں نے کمیونٹی کے لیے ان کے کام اور کوششوں کو پسند کیا ہے۔

انہیں حال ہی میں ہم اسٹائل ایوارڈز 2024 میں دیکھا گیا تھا اور وہ میٹ گالا سے متاثر لباس میں آئے تھے۔ وہ اس لباس میں بہت پراعتماد دکھائی دیے۔

سیاہ ٹی شرٹ نما لباس کے ساتھ کندھوں پر چمڑے کے کراؤن اسٹائل ونگز، چمڑے کے گلوز اور ٹراؤزر میں ملبوس حازم تقریب میں سب سے انوکھے نظر آئے اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے  تاہم اس پر انہیں صارفین کی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

اپنے لباس کے انتخاب، فیشن اور اسٹائل پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے حازم کا کہنا ہے کہ اپنے کام کے علاوہ اور اس کے باہر بھی ان کی ایک زندگی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ ہمیشہ عوام کی فکر میں رہتے ہیں اور 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ایک ذاتی زندگی بھی ہے جہاں وہ سکون سے رہنا چاہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp