ملک کی آدھی آبادی بل نہیں دیتی اور تاجر ٹیکس دینا جرم سمجھتے ہیں، احسن اقبال

بدھ 15 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دولت سے مالا مال ہے، امن کے بغیر کسی ملک میں ترقی نہیں ہوسکتی جبکہ سیاسی استحکام کے بغیر کوئی پالیسی کامیاب نہیں ہوتی، سی پیک جیسا منصوبہ ہمارے لیے تحفہ ہے۔

پاکستان ڈویلپمنٹ سمٹ میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں ہے، وسائل کو صحیح طریقے سے مفید بنانے کے لیے انتظامات کی کمی ہے، ہمیں ایک قومی اقتصادی چارٹر بنانا ہوگا، کسی بھی ملک میں پالیسی کا تسلسل برقرار رہے تو ترقی ہوتی ہے۔

احسن اقبال نے کہاکہ ہم 10 سال میں ملک کو ترقی کی راہ پر لے جاسکتے ہیں لیکن ضروری ہے کہ لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ امن اور سیاسی استحکام ہو۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ کسی بھی جمہوری حکومت کو کم از کم 10 سال مسلسل مل جائیں تو پالیسیاں کامیاب ہوجاتی ہیں، ہمیں ایک قوم بن کر کام کرنا ہوگا، ہمیں اپنی اقصادی ترقی کے سفر میں ہمسایہ ممالک کو پیچھے چھوڑنا ہے۔

احسن اقبال نے کہاکہ حکومت کی آمدن 7 ہزار ارب روپے اورقرضوں کی واپسی 8 ہزارارب روپے ہے، ایک ہزارارب روپے قرض لینا پڑتا ہے، ہمیں اپنے وسائل کو متحرک کرنا ہے، ملک کی آدھی سے زیادہ آبادی بجلی کا بل ادا نہیں کرتی، بڑے بڑے کاروباری ادارے اورتاجر ٹیکس ادا کرنا جرم سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم زر مبادلہ کے ذخائر بڑھانے میں کامیاب نہیں ہوسکے، ہمارے مستقبل کی کامیابی کا انحصار زر مبادلہ کے ذخائر پر ہے، ہم نے 3 سالوں میں 75 ارب ڈالر قرضوں کی ادائیگی کرنی ہے۔

سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری پلاننگ اویس سمرا نے کہاکہ پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ معیشت کی بحالی کے لیے جامع پالیسی پر عمل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم پلاننگ کمیشن نے5-ایز کا فریم ورک تیار کیا ہے، جس میں قلیل، درمیانی اور طویل مدت کے مختلف منصوبے شامل ہیں۔ 5- ایز میں ایکسپورٹ، انرجی، ای پاکستان، انوائرنمنٹ، ایکیوٹی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی