قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کی فرمائش پر کامیڈین شفاعت علی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے، شہباز شریف بھی کھلکھلا اٹھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل سے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا ہے، ہاکی کے آئندہ بین الاقوامی مقابلوں کے لیے بھرپور تیاری کی جائے، حکومت ہاکی کی بحالی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
مزید پڑھیں
قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، جس طریقے سے قومی ہاکی ٹیم نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کھیل پیش کیا وہ ہار نہیں بلکہ آنے والے وقتوں میں جیت کی نوید ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری دنیا میں قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج آپ کے سامنے مہمان خصوصی بن کر نہیں بلکہ آپ نے پاکستان کے نام کو ہاکی میدان میں بلند کرنے کے لئے دنیاکے سامنے جو شاندار کارکردگی پیش کی ہے اسے سراہنے کے لئے موجود ہوں۔ آج کی تقریب کے مہمان خصوصی قومی ہاکی ٹیم کے کپتان ، کھلاڑی ، فیڈریشن کے عہدیدار اور اولمپکس گیمزمیں حصہ لینے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتےہیں۔پوری قوم اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہماری ہاکی ٹیم ہاری نہیں جیتی ہے ۔ پچھلے ڈیڑھ دو عشروں میں پاکستان میں ہاکی کا کھیل زوال کا شکار رہا۔
’سمجھ نہیں آتی تھی کہ کب وہ دن آئے گا جب پاکستان کے عوام آپ کی کارکردگی دیکھ کر صلاح الدین ، اختر رسول اور دوسرے مایہ نازکھلاڑیوں کو یاد کریں گے، ان عظیم کھلاڑیوں اور ہیروز نے پوری دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کیا، آج کسی حیل و حجت کے بغیر یہ بات کرسکتاہوں کہ ہمارے وہ ماضی کے عظیم دن واپس آ گئے ہیں۔‘
انہوں نے کہا ’مجھے یاد ہے کہ جب میں خادم اعلیٰ پنجاب تھا تو میں نے لاہور میں ہاکی کے لیے ایک بڑا اسٹیڈیم بنایا تھا، اس دور میں مَیں نے کھیلوں سرکاری محکموں میں چاہے ہاکی ہو یا کرکٹ یا دوسری نیشنل گیمز، ان کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو سرکاری محکموں میں دوبارہ تعینات کرنے کی پالیسی کا اعلان کیا تھا، میں وزیرکھیل پنجاب کو کہوں گا اس پالیسی پر عملدرآمد کریں۔‘
’شہباز شریف کی کامیڈین شفاعت علی سے چٹکلا سنانے کی فرمائش
شہباز شریف نے اس موقع پر کامیڈین شفاعت علی کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا، شہباز شریف نے کہا ’شفاعت علی نے ہم سب پر آج مہربانی کی ہے، سمجھ لیجیے کہ ہم پر ترس کھایا ہے کہ وہ یہاں تشریف لائے‘۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج جب انہوں نے تقریب میں شفاعت علی کو دیکھا تو سوچا وہ کہاں آگئے ہیں۔’ شفاعت صاحب آپ کی مہربانی آپ نے کوئی چٹکلا نہیں سنایا، آئیں کوئی چٹکلا سنائیں، مجھ پر آپ رحم کریں باقی جو مرضی کریں۔‘
شہباز شریف کی جانب سے چٹکلا سنانے کی فرمائش پر شفاعت علی اسٹیج پر آئے اور شہباز شریف کی پیروڈی کرتے ہوئے کہا۔ ’رانا صاحب آپ کے پاس ایک ہفتے کا ٹائم ہے، اگر ایک ہفتے میں سارے بچے بھرتی نظر نہ آئے تو اس کے بعد ایک میٹنگ ہوگی، اس میں ہم دیگر امور پر بات کریں گے، اسپورٹس پر بات نہیں کریں گے۔
شفاعت علی نے کہا کہ ایک ہاکی والے شہباز ہیں اور ایک بغیر ہاکی والے شہباز ہیں، جو اسپیڈ میں ہاکی والے شہباز جیسے ہی ہیں، آ رہے ہیں، آئے جارہے ہیں، دن کے 24 گھنٹوں میں 31 گھنٹے کام کرتے ہیں۔
شفاعت علی نے وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’آپ کی اسپیڈ کے ساتھ لوگوں کو میچ کرنا مشکل ہورہا ہے، میں چاہوں گا کہ آپ اسپیڈ سلو کریں۔