چیف جسٹس کا دورہ آذربائیجان، جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے

جمعہ 17 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 مئی سے 22 مئی تک آذربائیجان کا دورہ کرینگے، چیف جسٹس دورہ آزربائیجان میں ایس سی او اجلاس میں شرکت کرینگے۔ ان کے غیر ملکی دورے کے سبب جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 مئی سے 25 مئی تک ملک سے باہر ہوں گے۔ سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ بھی پہلے سے ہی بیرون ملک دورے پر ہیں۔

چیف جسٹس کی غیر موجودگی میں جسٹس منیب اختر کل ہی بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ ججز بلاک میں صبح ساڑھے 10 بجے ہوگی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلا بھی شرکت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp