پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ 23 مارچ کو ہوگا

بدھ 22 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے اور پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات کوہوگا۔

پشاور میں رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی عبدالخیر آزاد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ صوابی بہاول پور اور رحیم یار خان سے شہادتیں موصول ہوئی ہیں اور جمعرات کو پورے پاکستان میں پہلا روزہ ہوگا۔

مفتی عبدالخیر آزاد نے کہا کہ پاکستان میں اکثر اور بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود اور کچھ  پر مطلع صاف رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ انشاءاللہ یکم رمضان المبارک 1444 ہجری جمعرات 23 مارچ 2023 کو ہو گا۔

واضع رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس تقریباً پانچ گھنٹے تک جاری رہا۔ ملک بھر کے مختلف شہرون سے شہادتیں موصول ہونے کے بعد تمام شہادتوں کا جائزہ لیا گی اور رات 10 بجے اعلان کیا گیا۔

اس سے قبل پشاور صوبائی اوقاف دفتر میں چاند دیکھنے کے لیے زونل ہلال کمیٹی کا اجلاس چئیرمین ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہوا جس میں زونل ہلال کمیٹی کے صوبائی ممبران بھی شریک تھے۔

چئیرمین ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ پورے ملک میں روزہ اور عید ایک دن ہو اور پشاور میں اجلاس منعقد کرنے کا مقصد ہی ایک دن روزے کی کاوش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر سے شہادتیں وصول کریں گے اور اجلاس میں تمام متعلقہ زونل کمیٹی کے ممبران اور متعلقہ اداروں کے ممبران شریک ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی شہادتیں موصول ہوئیں تو اعلان کیا جائے گا۔ اس کے بعد تقریباً 10 بجے چاند کا اعلان کردیا گیا۔

دوسری ظرف غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مسجد قاسم علی خان میں ہوا جس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کی۔

اس اجلاس میں کمیٹی ممبران مولانا عبالطیف شاکر، مولانا داؤد شاہ، چاچا عنایت اور مولانا شفیق الرحمن سمیت 13 ممبران شریک تھے۔

قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر موسمیات عالم زیب کا کہنا تھا کہ پشاور میں رمضان کا چاند بادلوں کی وجہ سے نظر آنے میں مشکلات ہو رہی ہیں۔

رویت حلال کمیٹی ممبران کی خاطر تواضع سادہ پانی، چائے اور بسکٹ سے کی گئی۔

اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی  کوہسار بلاک میں رویت حلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت حلال کمیٹی کی 6 رکنی ٹیم موجود تھی۔

کمیٹی میں پیر محمد ممتاز، مولانا محمد اقبال، مفتی عبدالسلام، مولانا ہارون الرشید علامہ سجاد حسین نقوی، مولانا ابوبکر صدیق شامل تھے۔

اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے اراکین اور محکمہ فلکیات  کے نمائندے شریک ہوئے۔

اسلام آباد کا مطلع ابر آلود ہونے کے باعث چاند دیکھنے میں دشواری تھی اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی شہادتیں موصول ہونے کے لیےغروب آفتاب کے بعد  بیٹھے۔

ادھر کوئٹہ میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

زونل ہلال کمیٹی کے رہنما انوار الحق حقانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلوچستان کے کسی علاقے میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت کئی اضلاع میں مطلع ابر آلود تھا چاند چاند نظر آنے یا نہ نظر آنے کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

صدر مملکت اور وزیراعظم کی رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد

 

صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے بیان میں صدر عارف علوی نے قوم اورامت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ایک مرتبہ پھررمضان المبارک کی باسعادت گھڑیوں سے مستفید ہورہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہینہ اپنی زندگیوں کو ازسر نو بہتراندازمیں شروع کرنے کا بہترین موقع ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ روزے سے انسان میں صبرواستقامت کی قوت پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ملک پاکستان کو دن دگنی اوررات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔

دریں اثنا وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ امت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ ماہ صیام کی سعادتیں اوربرکتیں ایک بار پھرملی ہیں۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ ماہ صیام میں امت مسلمہ اورپاکستان کی بہتری کے لیے خصوصی دعائیں کریں.

شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کومعاشی مشکلات،غربت، مہنگائی اور دہشت گردی سےنجات عطا فرمائے۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب

پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مام مسلمانوں کوماہ رمضان کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ مہینہ رحمتوں برکتوں اور مغفرت کے مواقع سے بھرا ہے۔

انہوں نے کہا روزہ صرف بھوکے رہنے کا نام نہیں بلکہ تقویٰ کا بہت اعلیٰ مقام ہے اور یہ نا انصافی جھوٹ، فریب بہتان سے بچنے کے لیے ایک ڈھال بھی ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ماہ رمضان میں دلوں کی کدورتیں ختم کرکے برکتیں اور رحمتیں سمیٹیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا ہمیں ماہ صیام میں اپنے اردگرد کم وسیلہ لوگوں کا خیال رکھنا چاہیے اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج پھر مندی سے دوچار، انڈیکس میں مزید 781 پوائنٹس کی کمی

پاکستان او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کا دوبارہ رکن منتخب

طاقتور ترین خاتون کا عالمی ٹائٹل جیتنے والا پہلوان حیاتیاتی طور پر مرد نکلا

آخری رسومات سے چند منٹ قبل 65 سالہ خاتون تابوت میں زندہ ہوگئی

اداکارہ سجل علی ایک بار پھر دلہن بن گئیں؟

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا