ڈاکٹر راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر، نوٹیفکیشن جاری

منگل 21 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر راغب نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کردیا، جس کا نوٹیفکیشن وزارت قانون و انصاف سے جاری ہوگیا ہے۔

ڈاکٹر راغب نعیمی جامعہ نعیمیہ لاہور کے مہتمم ہونے کے ساتھ ساتھ متحدہ علما بورڈ کے چیئرمین کے عہدے پر بھی فائز ہیں، جبکہ وہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر بھی ہیں۔

ڈاکٹر راغب نعیمی پنجاب یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ ممبر کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

حکومت پاکستان نے ڈاکٹر راغب نعیمی کی خدمات پر حال ہی میں انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر قبلہ ایاز چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل تھے جن کے عہدے کی مدت اپریل میں ختم ہوگئی تھی۔ اور اب نئی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp