زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ کس نے کرایا؟ سابق ماڈل و اداکارہ کا سنسنی خیز انکشاف

ہفتہ 25 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی سابق ماڈل و اداکارہ زینب جمیل نے خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا الزام اپنے شوہر پر عائد کردیا۔

زینب جمیل کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھ پر حملہ میرے شوہر نے کرایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میرا شوہر مجھے 2 ماہ سے سنگین دھمکیاں دے رہا تھا۔

زینب جمیل نے کہاکہ ان کے شوہر نے انہیں جو دھمکی آمیز پیغام بھیجے ان کے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں۔

سابق اداکارہ نے مزید کہاکہ میں پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں ہوں اور اس وقت بھی جان کو خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لے کر ان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش کو شفاف بنائیں۔

واضح رہے کہ زینب جیمل پر بدھ  22 مئی کو لاہور میں نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا تھا جس کا مقدمہ 2 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

’یہ ناقابلِ قبول ہے‘، اکشے کمار کی بھارت میں نسل پرستی کے واقعات کی سخت مذمت

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب