پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے نیب آرڈیننس واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کو 40 روز کرنے کا قانون افسوسناک عمل ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں سعد رفیق نے کہاکہ نیب قانون ایک آمر کا بنایا گیا کالا قانون ہے، مختلف فوجی اور سول ڈکٹیٹرز نے اسے شرمناک سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔
آواز ِ دروں ——
نیب قانون ایک آمر کا بنایا ھوا کالا قانون ھے-
مختلف فوجی سول اور جوڈیشل ڈکٹیٹرز نے اسے شرمناک سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا –
بہت سے بے گناھوں کواسکا شکار بننا پڑا-
اس بلیک لأ کی حمایت نہیں کی جا سکتی –14 روزہ جسمانی ریمانڈ کو 40 روز کرنے کا قانون افسوسناک…
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) May 28, 2024
انہوں نے کہاکہ بہت سے بیگناہوں کو اس کا شکار بننا پڑا، اس کالے قانون کی حمایت نہیں کی جاسکتی، مشتبہ قانون سازی ہمیشہ نامناسب ہی رہتی ہے۔
واضح رہے کہ قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے گزشتہ روز نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کیا ہے جس کے مطابق نیب کا ریمانڈ اب 14 روزہ سے بڑھا کر 40 روزہ کردیا گیا ہے۔
اس صدارتی آرڈیننس پر جہاں دوسری جماعتوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے وہیں حکمراں جماعت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔