اسلام آباد پولیس کی ’مکینک آن وہیلز‘ سروس کا آغاز

بدھ 29 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دارالحکومت اسلام آباد کی سڑکیں تیز رفتار ٹریفک کے لیے مشہور ہیں انہیں سڑکوں پر اگر آپ کی گاڑی یا موٹرسائیکل خراب ہوجائے تو سفر کا تجربہ اچھا خاصا ناخوشگوار ہوجاتا ہے، اس صورتحال میں سب سے مشکل مرحلہ مکینک کی تلاش اور دستیابی کا درپیش ہوتا ہے۔

اس عوامی مسئلہ کو مد نظر رکھتے ہوئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گاڑی یا موٹرسائیکل کے خراب ہونے والے موٹرسائیکل سواروں کی مدد کے لیے ایک نئی سروس ’مکینک آن وہیلز‘ کا آغاز کیا ہے، جسے انسپکٹر جنرل آف پولیس سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے۔

‘میکینک آن وہیلز’ سروس چوبیس گھنٹے دستیاب ہے، اگر آپ کی گاڑی خراب ہوجاتی ہے، تو آپ مدد کے لیے 1915 پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن پر کال کر سکتے ہیں، درپیش مسئلہ کے حل کرنے میں مدد کے لیے ایک مکینک آپ کے مطلوبہ مقام پر بھیجا جائے گا۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ترجمان نے کہا کہ اس سروس کا بنیادی مقصد اسلام آباد میں ہر ایک کے لیے سفر کو آسان اور محفوظ بنانا ہے۔’اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی مدد اور سفر کو آسان بنانے کے لیے سخت محنت کررہا ہے اور’میکینک آن وہیلز’ سروس کا مقصد گاڑیوں کے خراب ہونے پر لوگوں کو درپیش مشکلات کو کم کرنا ہے۔‘

پولیس ترجمان کے مطابق فوری مکینیکل مدد فراہم کر تے ہوئے، اسلام آباد ٹریفک پولیس تاخیر کو روکنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی امید کرتا ہے کہ خراب گاڑیاں جلد از جلد سڑک پر دوبارہ ڈرائیونگ کے قابل ہوسکیں۔

اسلام آباد کے شہریوں نے سڑکوں کے کنارے اس نوعیت کی بہتر مکینیکل امداد فراہم کرنے کے لیے ٹریفک پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ’مکینک آن وہیلز‘ کی اس نئی سروس کا خیر مقدم کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp