اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
پاکستان کے اٹارنی جنرل بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ وہ 2فروری کو اس عہدے پر متمکن ہوئے تھے۔ ان کا اسٹیٹس اور رینک وفاقی وزیر کے برابر تھا۔ اپنے استعفیٰ میں انہوں نے وجہ اپنی خرابی صحت بتائی ہے۔














