باپ پارٹی کے صدر نوابزادہ خالد مگسی حملے میں بال بال بچ گئے

جمعرات 30 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جھل مگسی سے کوئٹہ آتے وقت نوتال کے قریب باپ پارٹی کے مرکزی صدر اور ایم این اے نوابزادہ خالد مگسی کی گاڑی پر ڈاکوؤں نے فائرنگ ہوئی تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق بختیار آباد اور نوتال کے درمیان ڈاکوؤں نے مسافروں کو لوٹنے کی کوشش کی اور اسی دوران نوابزادہ خالد مگسی کی گاڑی پر بھی فائرنگ ہوئی لیکن ان کے باڈی گارڈز کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو وہاں سے فرار ہوگئے۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوابزادہ خالد مگسی کی گاڑی کا سائیڈ شیشہ ٹوٹ گیا تاہم وہ محفوظ رہے۔

بختیار آباد اور نوتال کے درمیان جمعرات کے روز ڈاکوؤں کی فائرنگ کا ایک گھنٹے کے اندر  یہ تیسرا واقعہ تھا۔ اس سے قبل 2 مسافر ویگنوں کو لوٹا گیا۔

دریں اثنا سابق چیئرمین صادق سنجرانی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر خالد مگسی پر حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے خالد مگسی سے فون پر رابطہ کرکے ان کی خیریت بھی دریافت کی۔

صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ وہ حملہ سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت پر زور دیا کہ حملے میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار  کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی سمیت سندھ میں بارش، بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا امکان

مقبوضہ کشمیر کی معروف خاتون رہنما آسیہ اندرابی دہشتگردی کیس بری، دیگر الزامات میں مجرم قرار

مودی کی توجہ طلبی اور جرمن چانسلر کی دوری، بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘