ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 150 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

جمعہ 24 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 150 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 22 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4 ہزار 194 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 150 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح 3.58 فیصد رہی۔ کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 22 کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں 452 میں سے 31 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 6.86 فیصد رہی۔

اسلام آباد میں 270 میں سے 11 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 4.07 فیصد رہی۔ ملتان میں 105 افراد میں سے 6 ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 5.71 فیصد رہی جب کہ بہاولپور میں 102 افراد میں سے 2 کے ٹیسٹ مثبت آئے اور ہاں پر مثبت کیسز کی شرح 1.96 فیصد رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp