شاعر احمد فرہاد کا طبی معائنہ، ڈاکٹرز نے رپورٹ جاری کردی

ہفتہ 1 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشتگردی عدالت کے حکم پر شاعر احمد فرہاد کا عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) اسپتال میں طبی معائنہ کرایا گیا۔

اہل خانہ کے اصرار پر ان کا معائنہ ایمز میں کرایا گیا کیونکہ سنیچر کو ان کی اہلیہ نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ایک درخواست دی تھی جس میں انہوں نے یہ موقف اختیار کیا کہ ان کے شوہر کا معائنہ سی ایم ایچ کے بجائے ایمز میں کرایا جائے۔

درخواست میں یہ بھی خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ ہوسکتا ہے احمد فرہاد کو سلو پوائزننگ کی جارہی ہو۔

ایمز میں ڈاکٹر عثمان محبوب اور ڈاکٹر صدف نے احمد فرہاد کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹرز نے کہاکہ احمد فرہاد کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے جو ٹھیک ہیں اور ان کو کوئی بیماری نہیں ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق ان کے جسم میں پانی کی کمی ہے جس پر انہیں فلوڈ لگایا گیا تھا تاکہ اس کمی کو دور کیا جائے۔ تاہم احمد فرہاد ڈپریشن میں ضرور ہیں۔

ٹیسٹ نارمل آنے کے بعد پولیس احمد فرہاد کو واپس لے گئی۔ ان کو ایک پرائیویٹ کار میں لایا گیا تھا جبکہ ایک ڈی ایس پی اور 2 ایس ایچ اوز بھی ساتھ تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp