صدر اپنی آئینی حدود میں رہیں،رانا ثناءاللہ کا عارف علوی کے خط پر ردعمل

جمعہ 24 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے وزیراعظم شہبازشریف کو لکھے گئے خط پر وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عارف علوی اپنی اوقات اور آئینی دائرے میں رہیں اور عمرا ن خان سے دہشت گردی کرنے کا جواب لیں۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ایک آئین اور قانون شکن آئینی عہدے پر مسلط ہے،اس وقت انسانی حقوق کہاں تھے جب کلمے پڑھتے ہوئے سیاسی مخالفین پر 15 کلو ہیروئن ڈالی گئی تھی،کیا اپوزیشن لیڈر کو سزائے موت کی چکی میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا۔

وزیرداخلہ نے سوال اٹھایا کہ کیا سیاسی مخالفین کی بہنوں،بیٹیوں کو سزائے موت کی چکیوں میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا گیا تھااور اس کے علاوہ صحافیوں کی ہڈیاں،پسلیاں توڑی گئیں،اس وقت انسانی حقوق کہا ں تھے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عارف علوی عمران خان کو خط لکھیں کہ 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کو واپس کرے،اس کے علاوہ اس کو خط لکھ کر بتائیں کہ ٹیریان خان کو قبول کرے جبکہ توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا عدالت میں جواب دے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے پولیس کے سر کھولے،گولیاں اور غلیلیں استعمال کیں کیا وہ سب انسانی حقوق کے مطابق کیا گیا۔

 

پاکستان پیپلز پارٹی کا رد عمل

دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی صدر مملکت عارف علوی کے خط کے مندرجات پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ اسکینڈل میں بھی عارف علوی کا نام ہے۔ شازیہ مری نے عارف علوی کی توجہ دلائی کہ انہیں عمران خان کے دور حکومت میں آٹا، چینی، ایل این جی، اور زرعی کھاد کے مصنوعی بحران کا نوٹس بھی لینا چاہیے تھا۔

یاد رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین شکنی سے گریز کرتے ہوئے بروقت انتخابات کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کی ملاقات، آئی ایس پی آر

اسٹاک ایکسچینج پھر مندی سے دوچار، انڈیکس میں مزید 781 پوائنٹس کی کمی

پاکستان او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کا دوبارہ رکن منتخب

دنیا کی سب سے طاقتور خاتون کا اعزاز ایک مرد کو کیسے مل گیا؟

آخری رسومات سے چند منٹ قبل 65 سالہ خاتون تابوت میں زندہ ہوگئی

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا