قومی ٹیم کے سابق اوپنر سلمان بٹ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں پر تنیقد سے ناراض ہو گئے اور شکوہ کرتے نظر آئے کہ قومی ٹیم کے کے خلاف باتیں وہ سابق کرکٹرز کررہے ہیں جن کا کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے یا جنہوں نے زندگی میں کبھی 15 پلس اسکور نہیں کیا۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا کہ مسلسل کھیلتے ہیں تو آپ سیکھتے ہیں اور یہ آپ کی مَسل میموری کا حصہ بن جاتا ہے، اسٹرائیک ریٹ بڑھانا ایک پراسیس کے ذریعے ہوتا ہے۔ اور اگر سابق کرکٹرز تنقید کررہے ہیں تو طریقہ بھی بتائیں کہ اسٹرائیک ریٹ کیسے بہتر ہوگا۔
This is for Babar Haters and specially former Pakistani cricketers!
Epic. pic.twitter.com/cYTRuL0P3y— Basit Subhani (@BasitSubhani) June 4, 2024
ان کا کہنا تھا کہ اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنا ایک دن کا کام نہیں، وسیم اکرم کبھی شعیب اختر نہیں بن سکتے، ثقلین مشتاق کبھی عبدالقادر نہیں بن سکتے کیونکہ ان کی اپنی اپنی صلاحیت ہے۔
سابق اوپنر نے کہا کہ بابر اعظم بالکل درست کہہ رہا ہے کہ وہ نہ صائم بن سکتا ہے نہ صائم بابراعظم بن سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ 10 میں 9 اننگز میں اسکور کرے گا جو ویرات کوہلی بھارت کے لیے کرتا ہے لیکن وہ یوراج یا سوریا کمار یادیو نہیں بن سکتا۔
سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگ چاہتے ہیں کہ بابر ڈانس کرے تو مائیکل جیکسن اور گانا گائے تو نور جہاں لگے تو ایسا ہونہیں سکتا۔