جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے باپ اور بیٹے کی جوڑی نے دنیا کا تیز ترین ڈرون بناکر ریکارڈ قائم کیا ہے، گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہونیوالی اس پیش رفت یعنی ڈیزائن کردہ ڈرون کی اوسط رفتار 298.47 میل فی گھنٹہ ہے۔
مغربی کیپ ٹاؤن کے رہائشی لیوک بیل اور ان کے والد مائیک بیل نے اپنے تیارکردہ کواڈ کاپٹر کو پیری گرین 2 کا نام دیا ہے جو ان کے پہلے بنائے گئے اس ڈرون کی زیادہ بہتر شکل ہے، جو 247 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتا تھا۔
⚡️Father and son from South Africa created the world's fastest FPV drone — it accelerated to 480.23 km/h.
Interesting Engineering writes about it.
The drone entered the Guinness Book of Records, overtaking the Red Bull team's specially created drone for filming Formula 1.
— BLYSKAVKA (@blyskavka_ua) May 13, 2024
جنوبی افریقہ سے رپورٹ ہونیوالا یہ ڈرون 3ڈی پرنٹ شدہ کاربن فائبر، بیٹری سے چلنے والا اور ریموٹ کنٹرولڈ ہے، باپ اور بیٹے نے ڈرون کو کنٹرول کرنے میں مدد کے لیے ایرو تھرمل انجینئر کرس روسر کی مدد حاصل کی۔
گننیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شمولیت کے حق دار اس ڈرون کی دورانِ پرواز تیز ترین رفتار 317 میل فی گھنٹہ رہی تاہم اپنی پرواز کے دوران پیری گرین 2 کی اوسط رفتار 298.47 میل فی گھنٹہ رہی۔
مائیک بیل اور لیوک بیل نے اس ڈرون کو مہینوں کی محنت کے بعد تیار کیا تھا، جس کے دوران انہیں تیاری سے جڑے مختلف مسائل کا ازالہ بھی کرنا پڑا، جن میں بیٹریوں بشمول تاروں کے زیادہ گرم ہونے کی وجہ سے آگ لگنا بھی شامل تھا۔
مائیک بیل ایک معمار ہیں جنہوں نے جنوبی افریقہ کے اس اسٹیڈیم کو ڈیزائن کیا تھا، جہاں 2010 میں فیفا ورلڈ فٹبال کپ منعقد ہوا تھا، دوسری جانب ان کے بیٹے ایک مواد تخلیق کرنے والا اور سونی کے سفیر ہیں، جو یوٹیوب اور انسٹاگرام پر ڈرونز اور کیمروں کا جائزہ لینے میں مہارت رکھتے ہیں۔