پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے حکومت سے حمودالرحمان کمیشن رپورٹ کو ڈی کلاسیفائی کرکے شائع کرنے کا مطالبہ کردیا۔
مزید پڑھیں
رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا، ’پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے ہمیشہ پاکستان اور جمہوریت کا دفاع کیا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان خصوصاً جبران الیاس کو سوشل میڈیا پر پاکستان کاز کو فروغ دینے پر ایوارڈز سے نوازا گیا، یہ محب وطن پاکستانی ہیں۔
انہوں نے کہا، ’حکومت کے لیے بہترین اقدام یہ ہے کہ حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کو ڈی کلاسیفائی کرکے شائع کیا جائے اور پاکستانی عوام کو خود فیصلہ کرنے دیا جائے۔‘
PTIs Social Media Team has always defended Pakistan and democracy.
PTIs Social Media Team members and especially Jibran Ilyas have been given awards for projecting Pakistan's cause across the Social Media spectrum. They are patriotic Pakistani's.
The best course of action for…— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) June 6, 2024
عمر ایوب کی پوسٹ کے جواب میں ایکس صارفین نے عمر ایوب کو آڑے ہاتھوں لیا اور پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن کو عہدے سے ہٹانے کا مشورہ دیا۔
صارف فاطمہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’تو پھر جرأت کا مظاہرہ کریں اور رؤف حسن کو شوکاز نوٹس بھیجیں۔‘
Then have some courage & snd show cause notice to Rouf Hassan …
— فاطمہ (@Fatiiii_PTI) June 6, 2024
ایکس صارف ولسن نے کہا، ’رؤف حسن کو شوکاز نوٹس بھجوانا ضروری ہے، کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ سوشل میڈیا ٹیم پر حکم چلائے اور بتائے کہ فاشسٹ حکومت کے بیانیے کو کیسے مات دینی ہے۔‘
Showcause notice must be served to @RaoofHasan with all due respect no one has right to dictate social media team how to counter bogus narrative of fascist regime. Remember when everyone was down under SM team was above & beyond control. Raoof Hasan must tender apology
— Wilson (@Aff4Fadi) June 6, 2024
محمد سمیر نے لکھا، ’ یہ بات آپ رؤف حسن صاحب کو بھی سمجھا دیں، ہم سب عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، سب نے کچھ نہ کچھ برداشت کیا ہے، اگر آپ لوگ کمپنی سرکار کا پریشر نہیں برداشت کر پارہے تو عہدے چھوڑ دیں اور انجوائے کریں جیسے پرویز خٹک اور جہانگیر ترین کر رہے ہیں، عمران خان جو کہتا ہے وہ کریں۔‘
یہ بات آپ رؤف حسن صاحب کو بھی سمجھا دیں ہم سب عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں سب نے کچھ نہ کچھ برداشت کیا ہے ۔اگر آپ لوگ کمپنی سرکار کا پریشر نہی برداشت کر پا رہے تو چھوڑ دیں عہدے اور جائیں انجوائے کریں جیسے پرویز خٹک اور جہانگیر ترین کر رہے ہیں عمران خان جو کہتا ہے وہ کریں 🙏
— Muhammad Sameer (@SameerGth) June 6, 2024
واضح رہے کہ عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے حمودالرحمان کمیشن رپورٹ کے مندرجات پوسٹ کیے جانے پر ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس کے جواب میں گزشتہ روز عمر ایوب خان نے ایف آئی اے سے حمودالرحمان کمیشن رپورٹ کی کاپی فراہم کرنے کا تقاضا کیا تھا۔
متنازع ٹویٹ کے معاملے پر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان اور ترجمان رؤف حسن نے بھی گزشتہ روز ایف آئی اے میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے رؤف حسن سے 4 گھنٹے اور بیرسٹر گوہر سے 2 گھنٹے تک تک تفتیش کی تھی۔