بل گیٹس کا اپنی سوانح حیات تحریر کرنے کا اعلان

جمعرات 6 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے آخر وہ کام کرنے کے بارے میں اعلان کر دیا جس کے بارے میں اکثر ان سے سوال کیا جاتا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے بل گیٹس نے اپنی سوانح حیات لکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ Source Code: My Beginnings نامی یہ سوانح حیات فروری 2025 میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

بل گیٹس کے مطابق اس کتاب میں ان کی ابتدائی زندگی پر روشنی ڈالی جائے گی۔ لڑکپن میں وہ اپنے والدین سے لڑتے تھے، کسی اپنے کو اچانک کھونے کا احساس اور کالج سے لگ بھگ نکالے جانے جیسے واقعات اس کتاب میں موجود ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کتاب میں مائیکرو سافٹ کی بنیاد رکھنے کے فیصلے کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔

بل گیٹس کے مطابق یہ سوانح حیات مائیکرو سافٹ یا گیٹس فاؤنڈیشن یا ٹیکنالوجی کے مستقبل کے بارے میں نہیں، بلکہ یہ ایک انسان کی ذاتی کہانی ہے۔

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ اس میں بتایا جائے گا، بل گیٹس کیسے وہ انسان بنا جو آج نظر آتا ہے، ان کا بچپن کیسے تھا اور وہ جوانی میں کیا خواب دیکھتے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

بلوچستان فائنانس ایکٹ 2020 آئینی قرار، اٹک سیمنٹ کی درخواست مسترد

نوجوان اداکار سمجھتے ہیں ہمیں سب کچھ آتا ہے، صبا فیصل کی تنقید

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘