ایک اسکاٹش خاتون فیونا ہاروی نے ویب سیریز میں ان سے مماثل کردار دکھانے پر نیٹ فلکس پر مقدمہ دائر کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیٹ فلکس نے سیریز ’بے بی رینڈیئر‘ میں مارتھا کا کردار دکھایا ہے جو مبینہ طور پراسکاٹس خاتون فیونا ہاروی سے متاثر ہوکر تخلیق کیا گیا ہے۔ فیونا ہاروی کا کہنا ہے کہ وہ کردار درحقیقت ان پر مبنی ہے اور اس کی کچھ حرکتیں ایسی ہیں جو انہوں نے حقیقی زندگی میں نہیں کیں لیکن انہیں معاشرے میں ان باتوں پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
فیونا ہاروی نے نیٹ فلکس پر ہتک عزت، غفلت اور رازداری کی خلاف ورزیوں کا مقدمہ دائرکیا ہے۔
انہوں نے مقدمے میں دلیل دی ہے کہ نیٹ فلکس نے دنیا بھر کے 50 ملین سے زیادہ ناظرین کے سامنے ان کے بارے میں وحشیان جھوٹ پیش کیا ہے۔
کیلیفورنیا کی عدالت میں دائر مقدمہ میں فیونا ہاروی کے لیے 170 ملین ڈالرسے زیادہ کا ہرجانہ طلب کیا گیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ بیبی رینڈیئر سیریز نے انہیں بیجا طور پر ایک سزا یافتہ مجرم کے طور پر دکھایا جس نے کسی کا تعاقب کرنے کے جرم میں جیل میں وقت گزارا۔
دوسری جانب نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔
نیٹ فلکس نے اس عزم کا اعادہ کہا ہے کہ ادارہ شو کے تخلیق کار اور اسٹار، اسکاٹش کامیڈین کے ساتھ کھڑا ہے۔