دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کو فی کس 47 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے، صدر مملکت کی ہدایت

پیر 10 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دیامر بھاشا ڈیم کے 1500 متاثرین کو فی کس 47 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پیر کو صدر مملکت آصف زرداری سے وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینیئر امیر مقام نے ملاقات کی۔

صدر مملکت نے کہاکہ گلگت بلتستان میں میڈیکل کالج اور اسپتال کے قیام کی اشد ضرورت ہے، اس کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے لیے صحت سہولت پروگرام کو بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر گلگت بلتستان اور جی بی کونسل کے اراکین نے صدر مملکت کو علاقے کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔

صدر مملکت نے ملاقات میں گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

حکومت سیاسی و ادارہ جاتی اصلاحات پر آمادہ، 8 فروری کے انتخابات پر کوئی بات نہیں

 شدید برفانی طوفان: امریکا میں ہزاروں پروازیں منسوخ، زمینی سفر بھی درہم برہم

پی آئی اے اصلاحات پر الزامات، حکومتی مؤقف سامنے آ گیا

مختصر ٹیسٹ میچز کاروبار کے لیے نقصان دہ، کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کا انتباہ

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی