ہائی کورٹ نے لاہور ماسٹر پلان 2050 پر تا حکم ثانی عمل درآمد روک دیا

منگل 10 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے ماسٹر پلان 2050 پر تا حکم ثانی عمل درآمد روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب، چیف سیکریٹری اور متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے کہا حکومت کے بے مقصد منصوبوں سے سانس لینا مشکل ہو گیا ہے۔ بےمقصد منصوبے سے ملکی معیشت کو خطرات کا سامنا ہے۔ حکمران جنیوا کانفرنس میں اس طرح پیسے مانگیں گے ؟

ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مخدوم علی ٹیپو نے درخواست کی مخالفت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے شہری میاں عبد الرحمان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ راوی کے کنارے بستیاں بسانے اور لاہور کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھنےکےنام پرمنصوبہ شروع کیا گیا۔عدالت نے زرعی زمین بچانے اور جنگلات لگانےکاحکم دیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے برعکس روڈا ادارہ بناکرلاہور کےماسٹر پلان 2050 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ماسٹر پلان کےتحت نہ صرف درختوں کو کاٹا جانے کا خدشہ ہے بلکہ ماحولیات تباہ ہوجائیں گی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مبینہ ماسٹر پلان سے لاہور کے اردگرد زرعی علاقے ختم ہونے کا خدشہ ہے۔عدالت لاہور کےماسٹر پلان 2050 کو بدنیتی پر مبنی اور غیر قانونی قرار دیے

عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے درخواست پر سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک بھارت کشیدگی اور ایئر انڈیا حادثے کے بعد سفری طلب متاثر، بھارتی فضائی کمپنی کو مشکلات کا سامنا

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ریٹائرڈ افسر کی دوبارہ تقرری پر سخت نوٹس، انکوائری کا حکم

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، چینی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافے پر سخت کارروائی کا حکم

خواتین کی عالمی مقابلوں میں شرکت کے لیے جینیاتی جانچ لازم، ورلڈ ایتھلیٹکس کا اہم فیصلہ

نئی حج پالیسی: قرعہ اندازی کی بجائے ‘پہلے آئیں، پہلے پائیں’ کی بنیاد پر انتخاب ہوگا، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور

ویڈیو

عمران خان کی رہائی، امریکا سے مدد کی اپیل، قاسم خان کا انٹرویو، امریکا کا بھارت کیخلاف اعلان جنگ

پنجاب اسمبلی میں اسکول لوکیٹر ایپ کیوں لگائی گئی؟

گنیش گاؤں: ہنزہ کا ہزار سالہ قدیم، تاریخی اور ثقافتی ورثہ

کالم / تجزیہ

الوداع، ڈاکٹر مختار، لیکن ٹھہریے!

بھینس کا یار لیڈر

پانچ سال بعد تاریخ موجودہ دور کو کیسے دیکھے گی؟