روسی فیڈریشن میں شامل جمہوریہ چیچنیا کے صدر رمضان قدیروف آج مسجد نبویؐ پہنچے اور نماز ادا کی۔
سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق مسجد نبویؐ پہنچنے پر جمہوریہ چیچنیا کے صدر رمضان قدیروف کا استقبال کیا گیا، جہاں انہوں نے مسجد کا دورہ کرنے کے علاوہ روضہ رسولؐ پر حاضری دی۔
واضح رہے کہ ایام حج کا آغاز ہوجانے کے بعد سے دنیا کے گوشے گوشے سے لاکھوں فرزندانِ اسلام حجاز مقدس میں موجود ہیں۔ جب کہ آج عازمین، حج کا رکن اعظم ’وقوف عرفہ‘ ادا کرنے میدان عرفات میں موجود ہیں۔