عمران خان کا آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے کافیصلہ

اتوار 26 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آج پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان 5 مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پیش ہوں گے۔

عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے کیس میں بھی ہائی کورٹ میں اپنی حاضری یقینی بنائیں گے۔

عمران خان کے ساتھ ان کے دو سینئر وکلاء نعیم پنجوتھہ اور سلمان صفدر بھی ہائی کورٹ میں دلائل کے لیے پیش ہوں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی صبح تقریباً 6 بجے زمان پارک سے روانہ ہوں گے اور سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر عبوری ضمانتیں حاصل کرنے کی درخواست کریں گے۔

عمران خان کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس میں سیکیورٹی خدشات کا ذکر درخواست میں کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین پر جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد آمد پر توڑ پھوڑ کے الزام میں سی ٹی ڈی،گولڑہ اور رمنا تھانہ میں مقدمات درج ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان آج رات اپنی لیگل ٹیم کے ساتھ کچھ قانونی پہلوؤں پر حتمی مشاورت بھی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آئی ایم ایف رپورٹ: سرکاری ملکیتی ادارے کرپشن کی وجہ قرار، عدالتی اصلاحات پر زور

ایوان بلوچستان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے مخالف کون؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت