خیبرپختونخوا: عیدالاضحیٰ پر سیاحوں کے ہجوم کے پیش نظر مناسب انتظامات کی ہدایت

اتوار 16 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا حکومت نے ملک میں جاری سخت گرمی کی لہر کے باعث سیاحوں کی بہت بڑی تعداد میں صوبے کے بالائی اور شمالی علاقہ جات کی سیاحت کے پیشِ نظر عیدالاضحی کی چھٹیوں کے ایام میں بھی سیاحوں کو سیکیورٹی اور دیگر سفری سہولیات مہیا کرنے کے لیے پوری انتظامی مشینری کو فعال بنانے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔

اے پی پی کے مطابق ضمن میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور، مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب اور چیف سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری کی ہدایات کے تحت سیکریٹری سیاحت محمد بختیار خان نے ہزارہ ڈویژن کے کمشنر، ریجنل پولیس آفیسرز، متعلقہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اور ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہان کو واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ وہ اس ضمن میں ضروری انتظامات کریں۔

ایک اور حکمنامے میں سیکریٹری سیاحت خیبرپختونخوا نے صوبائی کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، گلیات، کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیاحوں کی سہولت کے لیے فیلیسیٹیش سنٹرز دن رات کھلے رکھیں۔

یہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ ٹورازم پولیس معروف سیاحتی مقامات پر مقامی ٹریفک پولیس کے ساتھ مربوط ٹریفک انتظامات یقینی بنائیں، شاہراہوں کی کلیئرنس کے لیے بھاری مشینری بھی تیار رکھیں اور مقامی بازاروں اور مارکیٹوں میں صحت و صفائی، واش رومز اور آبنوشی کا مناسب انتظام کریں۔

ان ہدایات کی روشنی میں کئی اضلاع اور مصروف سیاحتی مقامات پر ملازمین کی عید کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی رہائی کے لیے موٹروے کو صوابی کے مقام پر بند کیا جائے گا، احمد خان نیازی

سری لنکا کے لیے پاکستان کی انسانی امداد تاخیر کا شکار، بھارت کی جزوی کلیئرنس غیر مؤثر

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس ظفر راجپوت کے نام کی منظوری

جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس میں پیش رفت، ایچ ای سی کے ذریعے متعلقہ تعلیمی ریکارڈ طلب

بینظیر نے پاکستان کی سب سے کم عمر وزیراعظم بن کر جمہوریت کو مضبوط کیا، صدر آصف علی زرداری

ویڈیو

کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

کالم / تجزیہ

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟