ٹی20 ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن نے 4 اوورز میڈن کروا کر میلہ لوٹ لیا

پیر 17 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایسے وقت میں جب کہ پاکستانی ٹیم خراب کارکردگی کی وجہ سے امریکا میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر ہوچکی ہے، باقی رہ جانے والی ٹیمیں جیت کے حصول کے لیے نو بنو ریکارڈز کیساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔

آج نیوزی لینڈ اور پاپوانیوگنی کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ کے بولر لوکی فرگوسن نے اس وقت سب کو حیران کر دیا جائے انہوں نے ایک دو نہیں بلکہ 4 اوور میڈن کروائے۔اس میچ میں فرگوسن نے 4 اوورز میں بغیر رن دیے 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

لوکی فرگوسن ٹی20 انٹرنیشنلز میں چاروں میڈن اوورز کرانے والے دوسرے بولر ہیں۔ قبل ازیں کینیڈا کے سعد بن ظفر نے پاناما کے خلاف 2021 کوالیفائرز میں چار میڈن اوورز کرائے تھے۔

مجموعی طور پر ٹی20 کی 21 سالہ تاریخ میں ایسا تیسری بار ہے کہ کسی بولر نے 4 میڈن اوورز کرانے۔ 2021 میں بھارت کی ڈومیسٹک مشتاق علی ٹرافی میں اکشے کارنیوار نامی بولر نے چار میڈن اوورز کرانے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار، فلاحی مسائل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان نے 2 سال کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

دہشتگرد وادی تیراہ میں موجود، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائےگی، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

یونان میں دنیا کے قدیم ترین لکڑی کے اوزار دریافت، لاکھوں سال محفوظ رہنے پر سائنسدان حیران

بلوچستان حکومت کا بڑا انتظامی فیصلہ، محکمہ مذہبی امور تحلیل کرنے کی منظوری

ویڈیو

پروپیگنڈا ناکام، منہ توڑ جواب میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت آگئے

22 لاکھ کی گاڑی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ، پشاور میں نیا کارنامہ

گوادر: چائے کی خوشبو میں لپٹی خواتین کی خود مختاری، 3 پڑھی لکھی سہیلیوں کا کارنامہ

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟