پاکستان میں اس سال عیدالاضحیٰ پر 68 لاکھ جانور قربان کیے گئے جن میں 33 لاکھ بکرے، 98 ہزار 700 اونٹ، 29 لاکھ گائے، 3 لاکھ 85 ہزار دنبے اور ایک لاکھ 65 ہزار بھینسیں شامل تھیں۔
مزید پڑھیں
ٹینرز ایسوسی ایشن نے عیدالاضحیٰ کے 3 دنوں میں قربان کیے گئے جانوروں کی کھالوں کی مالیت کا تخمینہ 8.4 ارب روپے لگایا گیا ہے، 40 فیصد کھالیں شدید گرمی اور نامناسب انتظامات کی وجہ سے ضائع ہوگئیں۔
ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں چمڑے کی صنعت کو تقریباً 20 فیصد خام مال ملتا ہے، کھالیں ضائع ہونے کی وجہ سے یہ تناسب مزید کم ہوجائے گا۔
پاکستانی شہریوں نے تقریباً 500 ارب روپے کے جانوروں کی قربانی کی، جو کہ 1.8 ارب امریکی ڈالر بنتے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق اس سال پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر 33 لاکھ بکرے، 98 ہزار 700 اونٹ، 29 لاکھ گائے، 3 لاکھ 85 ہزار دنبے اور ایک لاکھ 65 ہزار بھینسیں شامل تھیں، یہ تعداد مجموعی طور پر 68 لاکھ بنتی ہے۔