چین کی سب سے بڑی کارساز کمپنی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں لانچ کرنے کے لیے پُرعزم

اتوار 23 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حب پاور کمپنی لمیٹڈ (PSX: HUBC) اپنی ذیلی کمپنی، میگا موٹر کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ذریعے، پاکستان میں BYD آٹو انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ الیکٹرک گاڑیوں میں کاروبار کی ایک نئی لائن میں داخل ہو رہی ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والی اسٹاک فائلنگ کے مطابق، اس نئے منصوبے کی تکمیل میں حتمی معاہدوں پر عمل درآمد اور اثاثوں کی خریداری شامل ہوگی اور یہ کارپوریٹ اور ریگولیٹری منظوریوں اور رضامندیوں سے مشروط ہے۔

چین کی سب سے بڑی الیکٹرک وہیکل کمپنی BYD نے اپنے مقامی پارٹنر میگا کانگلومریٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ اپریل میں جدید الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔

BYD نے میگا کانگلومریٹ پرائیویٹ لمیٹڈ، حب پاور اور حلیب فوڈ کی بنیادی کمپنی کے تعاون سے پاکستان میں داخلے کا اعلان کیا۔

HUBC کی بنیادی سرگرمیاں پاور اسٹیشنز کی ترقی، ان کی ملکیت، آپریٹ اور دیکھ بھال پر مشتمل ہیں۔ کمپنی بلوچستان (حب پلانٹ) میں 1,200 میگاواٹ (نیٹ) کے تیل سے چلنے والے پاور اسٹیشن کی مالک ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ پر بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر وزیراعلیٰ سندھ کا سخت ردعمل

مساج سیلون میں خاتون کے بال کاٹنے کا واقعہ، ملزمان گرفتار

بلوچستان میں اسکول چھوڑنے کی شرح کم کرنے کے لیے ’ارلی وارننگ سسٹم‘ کا آغاز

پی ٹی آئی قیادت کے موجود ہونے کے باوجود ن لیگ ضمنی انتخابات جیت جاتی، رانا ثنااللہ

70 فیصد حملہ آور افغان شہری ہوتے ہیں جنہیں بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیوں؟ حکومت اور پی پی پی اتحاد ختم؟ پی پی پی دوڑ سے باہر؟

ن لیگ کی ضمنی انتخابات میں کامیابی، کیا مریم نواز کی کارکردگی وجہ بنی؟

ریڈیو کی محبت، یادوں کا مجموعہ، نجیب احمد کا منفرد شوق

کالم / تجزیہ

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا

جیو پالیٹکس اور مذہبی عینک

انسانی روحوں کا ڈریم ٹائم تصور