ہارورڈ یونیورسٹی سے کون سے کورسسز گھر بیٹھے مفت کیے جا سکتے ہیں؟

پیر 27 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسان ساری زندگی کچھ نہ کچھ سیکھتا رہتا ہے ، اپنے فارغ وقت کو کسی سیر حاصل کام میں گزارنا آپکو زندگی بھر کے لیے ایک بہترین ہنر سے نواز سکتا ہے۔ ٹیکنالوجی نے ترقی کی اور دنیا آن لائن ہوگئی اور اب آپ گھر بیٹھے باہر ممالک کی بہترین جامعات سے پڑھ سکتے ہیں۔

دنیا کے کسی بھی ملک کی کسی بھی یونیورسٹی سے آن لائن پڑھنے اور ایک نیا ہنر سیکھنے کے بہت سارے مواقع دستیاب ہیں اور ان میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جن کے لیے آپکو کوئی فیس نہیں دینی پڑتی ۔

امریکہ کی سب سے زیادہ معزز سمجھی جانے والی ہارورڈ یونیوورسٹی گھر بیٹھے مفت آن لائن کورسسز کی سہولت میسر کر رہی ہے۔ ان کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق یونیورسٹی 11 مضامین کے شعبوں جیسے آرٹس، بزنس، کمپیوٹر سائنس، ڈیٹا سائنس، تعلیم اور تدریس، صحت اور طب، ہیومینیٹیز ، ریاضی، پروگرامنگ، سائنس، اور سماجی علوم کے 102 کورسز مفت کروائے گی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حسن طور جو اپنے اکاؤنٹ سے ٹیکنالوجی اورمصنوعی ذہانت کے حوالے سے کنٹینٹ شئیر کرتے ہیں نے سلسلہ وار ٹویٹ کرتے ہوئے ان مفت کورسسز کے حوالے سے صارفین کے ساتھ معلومات شیئر کیں۔

حسن طور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہارورڈ یونیورسٹی کمپیوٹر سائنس سے لے کر مصنوعی ذہانت تک مفت آن لائن کورسز آفر کر رہی ہے اور ان میں سے 10 مفت کورسز ایسے ہیں جنہیں آپ چھوڑنا نہیں چاہیں گے۔

 

حسن طور نے ان دس کورسز کے حوالے سے معلومات شیئر کرتے ہوئے اپنے ہر ٹوئٹ میں ان کورسسز میں داخلہ لینے کا طریقہ اور لنک بھی شیئر کیا۔ ان کورسسز میں کمپیوٹر سائنس کے مضمون سے کمپیوٹر سائنس اور پروگرامنگ ، Python اور JavaScript کے ساتھ ویب پروگرامنگ ، پروگرامنگ ود اسکریچ ، Python کے ساتھ پروگرامنگ، ٹیکنالوجی ،Python کے ساتھ مصنوعی ذہانت کا تعارف، گیم ڈولپمینٹ ، موبائل ایپ ڈیویلپمنٹ جیسے بہت سے آن لائن کورسسز شامل ہیں۔

ہارورڈ یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے مطابق ان مفت آن لائن کورسز میں ایک ہفتے سے لے کر 12 ہفتوں تک کے مختلف شیڈولز ہوں گے جنہیں تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں تعارف، انٹرمیڈیٹ، اور ایڈوانس لیول شامل ہیں۔

یونیورسٹی آپ کو ہر کورس کے مواد تک مفت رسائی حاصل کرنے کی سہولت بھی دے گی جس میں ویڈیوز اور دیگر پڑھنے کا مواد بھی شامل ہے۔ کورس کی تکمیل کے بعد تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے آپ اضافی فیس ادا کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں جسے آپ اپنے تجربے کی فہرست میں شامل کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں