کراچی میں لوٹ مار کرتے پکڑا گیا ملزم پی ٹی آئی کا بلدیاتی امیدوار نکلا

پیر 27 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی بلدیہ کالونی میں لوٹ مار کرتے ہوئے پکڑا گیا ملزم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا بلدیاتی امیدوار نکلا جسے شہریوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس کے مطابق مبینہ ڈاکو نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔

گرفتار مبینہ ڈاکو نے کونسلر کی نشست پر یوسی 6 وارڈ نمبر 4 سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے الیکشن میں 305 ووٹ بھی حاصل کیے تھے اور وہ الیکشن سے قبل بھی وارداتیں کرتا رہاہے۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ ملزم نے اتحاد ٹاؤن میں موٹرسائیکل چھیننے ، ادویات کی کمپنی کی گاڑی لوٹنے کااعتراف کرلیا ہے۔

ملزم پیر کی شام بھی واردات کررہا تھا کہ شہریوں نے پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد پولیس نے زخمی حالت میں زیر حراست لیا اور اس کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی ٹیم کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی پر تنقید کے باوجود گوتم گمبھیر کا مستعفی ہونے سے انکار

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کی ملاقات، آئی ایس پی آر

اسٹاک ایکسچینج پھر مندی سے دوچار، انڈیکس میں مزید 781 پوائنٹس کی کمی

پاکستان او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کا دوبارہ رکن منتخب

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا