پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے ساتویں باؤلر بن گئے ہیں۔ لیگ سپنر شاداب خان نے یہ سنگ میل شارجہ میں افغانستان کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ حاصل کیا۔
شاداب خان نے افغان بلے باز عثمان غنی کو آؤٹ کرکے وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔ وہ اب تک 87 میچوں میں 101 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں ۔
🚨 MILESTONE ALERT 🚨@76Shadabkhan becomes the first Pakistan men's cricketer to take 1️⃣0️⃣0️⃣ wickets in T20Is 👏#AFGvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/FO4c5ImTIb
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 27, 2023
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے ٹم سائوتھی، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، افغانستان کے راشد خان، نیوزی لینڈ کے ایش سودھی، سری لنکا کے لاستھ ملنگا اور بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان بھی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
Exchanges between the sides following the completion of the T20I series in Sharjah 🇵🇰🇦🇫#SpiritOfCricket | #AFGvPAK pic.twitter.com/nfzFCeMOLW
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 27, 2023
باؤلر کی فہرست میں ٹم ساؤتھی 134 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ شکیب الحسن 131 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور افغانستان کے راشد خان 129 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
پاکستان کی ندا ڈار نے خواتین ٹی 20 میں وکٹوں کی سنچری مکمل کررکھی ہے۔ وہ 126 وکٹوں کے ساتھ خواتین ٹی 20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی باؤلر بھی ہیں۔