پنجاب اسمبلی: اسپیکر نے 27 قائمہ کمیٹیاں تشکیل دیدیں، نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 29 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے پنجاب اسمبلی کی 27 قائمہ کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

تشکیل دی گئی کمیٹیوں میں ایگریکلچر، وزیراعلیٰ انسپیکشن ٹیم، کمیونیکیشن اینڈ ورکس، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور فنانس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ویمن ڈویلپمنٹ، ہائیر ایجوکیشن، ہوم، ہاؤسنگ، ہیومن رائٹس اور انفارمیشن اینڈ کلچر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

اسپیکر کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹیوں میں اریگیشن، لیبر ہیومن ریسورس، لا، لائیو اسٹاک، لوکل گورنمنٹ، مائنز اینڈ منرلز، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پاپولیشن ویلیفیئر، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، پبلک پراسیکیوشن، ریونیو، اسکول ایجوکیشن، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، اسپیشلائز ہیلتھ کیئر، ٹرانسپورٹ، زکوٰۃ و عشر کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

اسپیکر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری، استحقاق کمیٹی برائے اصلاحات و قانون اور کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانی بھی تشکیل دے دی۔

پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے ان کمیٹیوں کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ارکان پر پابندی کا آرڈر بھاری دل کے ساتھ پاس کیا، اسپیکر ملک احمد خان

ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر ملک احمد خان نے کہاکہ آج تک کبھی ایسا نہیں ہوا کہ قائد ایوان کو گفتگو نہ کرنے دی گئی ہو۔

انہوں نے کہاکہ جب بھی وزرا صاحبان کھڑے ہوتے ہیں باقی بیٹھ جاتے ہیں، اسپیکر یا لیڈر آف اپوزیشن بات کریں تو ان کو ترجیحی بنیادوں پر بات کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں نے اپوزیشن کو برابری کی بنیاد پر وقت دیا، ارکان پر پابندی کا آرڈر بھاری دل کے ساتھ پاس کیا۔

انہوں نے کہاکہ جب ماؤں بہنوں کو گالیاں اور خواتین کا نام لے کر برے طریقے سے تضحیک انداز میں بات ہو تو ہاؤس کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ میں غیرجانبدار رہنے کی کوشش کروں گا، اگر ہاؤس کو ان آرڈر کےلیے سخت فیصلے کرنے پڑے تو کروں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے