ویرات کوہلی کا جیت کے بعد انوشکا شرما کے نام رومانوی پیغام

پیر 1 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کی جیت کا سہرا اہلیہ اپنی انوشکا شرما کے سر سجاتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ کا مشکور ہوں کیونکہ یہ جیت جتنی میری ہے اتنی ہی آپ کی ہے، میں آپ سے بے حد پیار کرتا ہوں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویرات کوہلی نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں سورج کی کرنوں کے درمیان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔ ویرات نے کیپشن میں لکھا کہ اس دنیا میں آپ کے بغیر میرے لیے کچھ بھی ممکن نہیں، آپ مجھے ایمانداری اور عجز و انکساری سکھاتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

nbsp;

ویرات کوہلی کا انسٹاگرام پیغام انوشکا کی انسٹاگرام پوسٹ کے بعد سامنے آیا ہے۔ انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کی ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ میں آپ سے پیار کرتی ہوں، اس جیت کا جشن منانے کے لیے شدت سے آپ کی گھر واپسی کی منتظر ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)

یاد رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار بلے بازی کی بدولت جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز معرکے میں 7 رنز سے شکست دی تھی۔ میچ کے فوراً بعد ہی کرکٹ گراؤنڈ میں ہی ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ اور بچوں سے موبائیل فون پر بات کی تھی۔

مین آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کوہلی نے ٹی20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت