چیئرمین تحریک انصاف گوہر خان کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے اور جو لوگ پارٹی میں کسی قسم کی دراڑ کی باتیں بنارہے ہیں وہ بالکل غلط ہیں۔
مزید پڑھیں
سپریم کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب ان کی توجہ شاندانہ گلزار کے حوالے سے مبذول کرائی گئی تو گوہر خان کا کہنا تھا کہ ہر جماعت میں اختلاف رائے ضرور ہوتا ہے ہر فرد اپنے حساب سے آگے کا سوچتا ہے لیکن تحریک انصاف کی کور کمیٹی سمیت دیگر کمیٹیاں عمران خان سے مشورے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔
وقت کے ساتھ حالات بدل جاتے ہیں ، اچھے لوگ اچھے الفاظ کا چناؤ کرتے ہیں۔ بیرسٹر گوہر کا فواد چوہدری کو مشورہ#Fawadchaudhry #GoharAliKhan #WENews@fawadchaudhry @BarristerGohar pic.twitter.com/gPZ45JqVgU
— WE News (@WENewsPk) July 1, 2024
گوہر خان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت اتفاق رائے سے ہر پالیسی اپنا رہی ہے، اب اگر اس طریقہ کار میں کوئی شخص اندرونی طور پر اختلاف کرتا ہے تو یہ اس کا استحقاق ہے لیکن جب فیصلہ کرلیا جاتا ہے تو وہ ثانوی حیثیت اختیار کرجاتا ہے۔
گوہر خان نے فواد چوہدری کے اس بیان کی تردید کی جس میں سابق وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت عمران خان کو جیل سے باہر نہیں آنے دے گی، انہوں نے فواد چوہدری سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ حالات تبدیل ہوجاتے ہیں، اچھے لوگ اچھے الفاظ کا چناؤ کرتے ہیں۔
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کے استعفے سے متعلق خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا ان کا استعفیٰ موصول ہوا ہے جو مسترد کردیا گیا ہے۔ ’ہمیں جنید اکبر پر فخر ہے اور وہ ہمارے ساتھ ہی رہیں گے۔‘