’اگلے ہفتے بیروزگار ہورہا ہوں، کوئی نوکری ہو تو بتائیے گا‘، بھارتی کوچ راہول ڈریوڈ کی ویڈیو وائرل

پیر 1 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کی کامیابی کے ساتھ ہی سابق کرکٹر و کپتان راہول ڈریوڈ کا بطور ہیڈ کوچ سفر بھی تمام ہوگیا۔ ان کی جگہ بھارت کے نئے ہیڈ کوچ کا تقرر جلد کیا جائے گا۔

بارباڈوس میں فائنل کے بعد بھارتی کرکٹرز نے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کو جذباتی الوداع کیا۔ کرکٹرز نے انہیں کاندھوں پر اٹھا لیا۔ ویرات کوہلی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ڈریوڈ بھی آبدیدہ ہوگئے تھے۔

راہول ڈریوڈ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اگلے ہفتے سے بیروزگار ہو رہے ہیں کوئی نوکری ہو تو ان کو اس سے آگاہ کیا جائے، ان کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے امید ظاہر کی کہ راہول ڈریوڈ کو اچھی آفرز ملیں گی، ساتھ ہی انہوں نے بھارتی ہیڈ کوچ کو سیاستدان بننے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھی اچھا شعبہ ہے۔

کئی صارفین ایسے بھی ہیں جو بھارتی ہیڈ کوچ کو کمنٹری باکس میں دیکھنا چاہتے ہیں، ایک بھارتی ایکس صارف نے لکھا کہ ہم راہول ڈریوڈ کے کمنٹری باکس میں واپسی کے منتظر ہیں، ان کے مزاح کو سب بہت پسند کرتے ہیں۔

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ میں اپنی انٹرن شپ مکمل کرچکا ہوں کیا میرے لیے بھی کوئی جاب آفر ہے؟

یاد رہے کہ یہ پہلے ہی طے تھا کہ راہول ڈریوڈ بطور کوچ ورلڈ کپ کے لیے بعد رخصت ہوجائیں گے۔ ڈریوڈ کے بعد سابق کرکٹر گوتم گھمبیر اس عہدے کے لیے مضبوط امیدوار سمجھے جارہے ہیں۔  بھارت آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دے کر دوسری بار ٹی20 کا عالمی چیمپیئن بن گیا۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی اور آل راؤنڈر روندرا جڈیجا بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے امریکی کرکٹ ٹیم کی رکنیت معطل کر دی

وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا اختیار دے دیا

سعودی عرب کا 95واں قومی دن، اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد

روس کا مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور لاہور ڈیکلیریشن کے تحت حل کرنے پر زور، پاک سعودی دفاعی معاہدے کی حمایت

ویڈیو

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار