جنٹلمین ایک مشہور پاکستانی پرائم ٹائم ڈرامہ سیریل ہے جو ہر اتوار کو گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوتا ہے۔
ڈرامہ ثنا شاہنواز اور ثمینہ ہمایوں سعید کی پروڈکشن ہے جس کی ہدایت کاری حسام حسین نے کی ہے اور کہانی مصنف خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے۔
کاسٹ میں زاہد احمد، سوہائے علی ابڑو، احمد علی بٹ، عدنان صدیقی، ہمایوں سعید، خالد انعم، ثاقب سمیر، فہیمہ اعوان اور یمنیٰ زیدی شامل ہیں۔
جنٹلمین کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک(او ایس ٹی) عاطف اسلم نے گایا ہے۔ عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں اس کا او ایس ٹی مداحوں کو بہت پسند آیا۔
چند روز قبل ہمایوں سعید اور گرین انٹرٹینمنٹ نے جنٹلمین کے دوسرے او ایس ٹی کا ٹیزر ڈراپ کیا تھا۔ آج چینل نے باضابطہ طور پر راحت فتح علی خان کی جادوئی آواز میں سریلے او ایس ٹی کو ریلیز کیا ہے۔
او ایس ٹی کی ویڈیو نے زرنب اور منا کے درمیان آنے والی محبت کی کہانی کا بھی انکشاف کیا۔ اس میں منا کے ایک افسوسناک انجام کا اشارہ بھی دیا گیا۔
شائقین ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ عاطف اسلم کے مداحوں کا خیال ہے کہ عاطف اسلم کی آواز میں ایک او ایس ٹی کافی تھا کیونکہ یہ منا اور زرناب کی محبت کی کہانی کو رومانوی رنگ دے رہا تھا لیکن راحت فتح علی خان کی آواز میں جو ورژن ریلیز ہوا ہے وہ زیادہ اداس نظر آرہا ہے اور ڈرامے کے المناک اختتام کی جانب اشارہ کر رہا ہے۔ شائقین کہہ رہے ہیں کہ راحت فتح علی خان لاجواب گلوکار ہیں اور انہوں نے اسے خوب گایا ہے لیکن فاتح عاطف اسلم ہیں۔