عمران خان پہلے وزیراعظم تھے جنہیں ایوان کے عدم اعتماد کے باعث اقتدار سے نکلنا پڑا۔ اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد عمران خان پہلے سے زیادہ متحرک ہو گئے اور ان کی مقبولیت بھی کئی گنا بڑھ گئی۔ حکومت کے خاتمے کے بعد عمران خان اور پی ٹی آئی نے مظلومیت کا جو کارڈ استعمال کیا اس سے ان کو نئی طاقت ملی۔
صارفین یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ کوشش کے باوجود بھی پی ڈی ایم اتحاد عمران خان کو نقصان نہیں پہنچا سکا۔ عمران خان کے خلاف جتنی بھی چالیں چلی گئیں وہ انہی کے خلاف الٹی پڑ گئیں اور اس سب کا بانی پی ٹی آئی کو بے پناہ فائدہ ہوا۔
اب ن لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد عمران خان کی مقبولیت کو آسمان پر پہنچانے کا ایک حربہ تھا، ہم جذبات میں آگئے اور اس میں پھنس گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں عمران خان کی حکومت نہیں گرانی چاہیے تھی چاہے اس کے بدلے ہمیں سزاے موت ہوجاتی، جاوید لطیف نے کہا کہ جنرل فیض، جنرل باجوہ اور عدالتوں میں بیٹھے با اختیار لوگ اس چال کا حصہ تھے۔
میاں جاوید لطیف۔۔
“تحریک عدم اعتماد عمران خان کی مقبولیت کو آسمان پر پہنچانے کا ایک حربہ تھا ۔ ہم جذبات میں آگئے اور اس میں پھنس گئے۔
ہمیں حکومت نہیں گرانی چاہیے تھے چاہے اس کے بدلے سزاے موت ہوجاتی”#11thHour pic.twitter.com/akvnM7nu5v— Waseem Badami (@WaseemBadami) July 4, 2024
جاوید لطیف کے بیان پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں شعیب احمد لکھتے ہیں کہ یہ لوگ خود گواہی دیں گے کہ عمران خان کو ایک سازش کے ذریعے اقتدار سے بے دخل کیا گیا تھا۔
اب اِن لوگوں نے ایک اور بیانیہ بنانے کی کوشش کرنی ہے لیکن اُس میں خان پر عدم اعتماد ایک سازش تھی جس کی گواہی بار بار ملے گی
یہ لوگ خود اپنے منہ سے گواہی دیں گے کہ عمران خان کو ہم سب نے ایک سازش کے ذریعے ہٹایا تھااللّٰہ الحق ہے
— Shoaib Ahmad (@officialShoaibi) July 4, 2024
ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ یہ لوگ 40 سال سے سیاست میں ہیں لیکن ان کو سیاست کی سمجھ نہیں آئی اب جب عوام ان سے دور ہوگئی ہے تو کہہ رہے ہیں کہ آپریشن رجیم چینج کا حصہ بننا سیاسی غلطی تھی۔ صارف کا مزید کہنا تھا کہ ان 2 سالوں میں بہت مواقع آئے جب آپ پیچھے ہٹ سکتے تھے مگر اقتدار کے لالچ نے آپ کی سیاست ختم کردی ہے۔
لوگ چالیس سال سے سیاست میں ہیں اور ان کو سیاست کی سمجھ نہیں آئی اب جب عوام ان سے دور ہوگئی ہے تو ان کو سمجھ آگئی ہے کہ آپریشن رجیم چینج کا حصہ بننا سیاسی غلطی تھی او جناب ان دو سالوں میں بہت مواقع آئے جب آپ پیچھے ہٹ سکتے تھے مگر اقتدار کے لالچ نے آپکی سیاست ختم کردی ہے۔
— 🇬🇧سپورٹس مین🇵🇰 (@aminshergoraya) July 4, 2024
ایک صارف نے جاوید لطیف کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی یہ اور بھی بہت کچھ مانیں گے کہ انہوں نے عمران خان کو حکومت سے ہٹانے کے علاوہ اور کیا کچھ کیا ہے۔
ابھی یہ لوگ بہت کچھ مانیں گے
— Saima bili (@SaimaADV2002) July 4, 2024
ابرار حسین کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف پرانی غلطیوں کا رونا رو رہے ہیں جبکہ ان کی جماعت آج بھی عمران خان کے خلاف سیاسی کیس بنا کر سنگین سیاسی غلطیاں کر رہی ہے جس وجہ سے عمران خان کی مقبولیت میں روبروز اضافہ ہو رہا ہے۔
جاوید لطیف صاحب پرانی غلطیوں کا رونا رو رئے ہیں جبکہ انکی پارٹی آج بھی عمران خان کے خلاف سیاسی کیس بنا کر سنگین سیاسی غلطیاں کر رئ ہے جس وجہ سے عمران خان کی مقبولیت میں روبروز اضافہ ہو رہا ہے؟
— Ibrar Hussain (@Ibrarabbasi) July 4, 2024