برمنگھم میں یونس خان اور مصباح الحق کا پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں سے بہتر کھیل

جمعرات 4 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے چیمپئنز آف لیجنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے یونس خان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کینگروز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان کے لیجنڈری بیٹسمین یونس خان سب سے نمایاں بیٹر تھے جنہوں نے 63 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور انہیں ’پلیئر آف دی میچ‘ قرار دیا گیا۔ ماضی کے سپر اسٹارز شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر شائقین کی جانب سے خوب داد وصول کر رہے ہیں۔

جہاں ایک طرف آسٹریلیا کو ہرانے پر لیجنڈری کھلاڑی تعریفیں سمیٹ رہے ہیں وہیں دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں پر شدید تنقید کی جا رہی ہے کہ یونس خان اور مصباح الحق سمیت دیگر کھلاڑی اب بھی ہمارے موجودہ کھلاڑیوں سے بہتر کھیل رہے ہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ کم از کم ایک پاکستانی ٹیم تو جیت رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان چیمپیئنز نے آسٹریلیا چیمپیئنز کے خلاف شاندار میچ کھیلا، یونس خان نے 41  گیندوں پر 63 رنز اسکور کیے، مصباح الحق 30 گیندوں پر 46 جبکہ شاہد آفریدی 2 وکٹیں لینے اور 5 گیندوں پر 11 اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔

طحہ جاوید کا کہنا تھا کہ مصباح الحق اور یونس خان پاکستانی ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں سے بہت اچھا کھیل رہے ہیں۔

احتشام ریاض نے لکھا کہ شاہد آفریدی اور مصباح الحق 2009 کے بعد اب یونس خان کی قیادت میں کھیل رہے ہیں۔

فرید خان لکھتے ہیں کہ ہماری موجودہ ٹیم کو ان لیجنڈز سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آسٹریلیا لیجنڈز نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 19.4 اوورز میں 5 وکٹوں پر191 رنز بنا کر میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔ مصباح الحق نے 46 رنز بنائے، شعیب ملک 23، صہیب مقصود 21 اور شرجیل خان 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت