’ماں، ماں ہوتی ہے‘، روہت شرما کی والدہ کا بیٹے کو پیار کرنا لوگوں کو بھا گیا

جمعہ 5 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم کے ممبئی ایئر پورٹ پہنچنے پر ان کا تاریخی استقبال کیا گیا، کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ممبئی کی سڑکوں پر ہجوم امڈ آیا۔

  ہجوم اپنے سپر اسٹارز کی ایک جھلک دیکھنے کو بیتاب تھا اور کوشش کررہا تھا کہ ان کے قریب جاکر مل سکے، ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں روہت شرما کی والدہ کو بار بار اپنے بیٹے کا بوسہ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس دوران روہت شرما کھڑے رہے جبکہ ان کی والدہ کبھی ان کا ماتھا تو کبھی گال چومتی نظر آئیں، ایک موقع پر روہت کے چہرے پر ناگواری کے تاثرات بھی دیکھے گئے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ماں تو ماں ہوتی ہے۔

ایک صارف نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ارے ماں سب کے سامنے ایسا مت کیا کرو۔

ایک ایکس صارف لکھتے ہیں کہ ساری مائیں ایک جیسی ہوتی ہیں۔

ایک صارف نے روہت شرما کے انداز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بیٹا بھی بیٹا ہوتا ہے وہ کہہ رہا ہے، ماں بس کر دیں سب لوگ ہمیں ہی دیکھ رہے ہیں۔

چند صارفین کا کہنا تھا کہ یہ انٹرنیٹ پر آج کی سب سے بہترین ویڈیو ہے۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر 17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل حاصل کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت