نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے مزید اضافہ کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، اب جولائی کے بلوں میں صارفین کو اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان کے وہ گاؤں جہاں کے مکین بجلی بلوں سے خوش ہیں
نوٹیفکیشن کے مطابق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے صارفین پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ نیپرا نے گزشتہ ہفتے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جس کی بنیاد پر اب نوٹیفکیشن سامنے آگیا ہے۔
اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی کے فکسڈ چارجز میں اضافے کی منظوری دی تھی۔