عمران خان جیل سے باہر نہیں آنا چاہتے اس لیے جلسوں کی اجازت نہیں دے رہے، شیر افضل مروت پارٹی قائد کے خلاف پھٹ پڑے

ہفتہ 6 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھے پارٹی معاملات سے الگ کرکے میری بے توقیری کی، جس کا مجھے بہت دکھ پہنچا۔ اب وہ جیل سے باہر نہیں آنا چاہتے اس لیے جلسوں کی اجازت نہیں دے رہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت نے کہاکہ جن لوگوں کی ایما پر میرے ساتھ یہ کیا گیا ان کے ساتھ بھی میرا کوئی ذاتی مسئلہ نہیں تھا، جو فیصلے کیے گئے ان سے پارٹی کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں شیرافضل مروت کا پی ٹی آئی کی تمام کمیٹیوں سے اخراج، کور کمیٹی نے توثیق کردی

انہوں نے کہاکہ لوگوں کو باہر نکالنے میں تاخیر کی وجہ عمران خان خود ہیں کیونکہ انہوں نے ابھی تک ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ اگر وہ فیصلہ کر لیتے تو عیدالفطر کے بعد بعد لوگ باہر نکل آتے، اور جو نہ نکلتے وہ بھی سامنے آجاتے۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت جارحانہ طرز سیاست کی وجہ سے مشہور ہیں، تاہم پارٹی ڈسپلن کی پابندی نہ کرنے پر انہیں پارٹی کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے الگ کردیا گیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 10 مئی کو پارٹی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کو ہدایت کی تھی کہ وہ شیر افضل مروت کو تمام کمیٹیوں سے نکال دیں۔

یہ بھی پڑھیں شیر افضل مروت آج کل کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟

پارٹی کی کمیٹیوں سے علیحدہ کرنے پر شیر افضل مروت نے عمران خان سے ملاقات کی کوشش کی تھی تاہم بانی پی ٹی آئی نے ان سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت