وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کی اوور بلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث عملے کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے ہوئی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں:حکومت کا عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا، قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟
وزارت داخلہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کو اوور بلنگ کرنے والے افسران اور عملے کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ کہا پروٹیکٹڈ صارفین کو جان بوجھ کر نان پروٹیکٹڈ کیٹگری میں ڈالنا مجرمانہ فعل ہے۔ ایف آئی اے ذمہ داروں کے خلاف بلا امتیاز ایکشن لے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم کا آئندہ 48 گھنٹوں میں بجلی بلوں پر ریلیف دینے کا اعلان
محسن نقوی کا کہنا تھا پروٹیکٹڈ صارفین کو نان پروٹیکٹڈ صارفین کی فہرست میں ڈالنا قابل قبول نہیں، اوور بلنگ سے پروٹیکٹڈ کیٹگری بدلنے سے صارفین پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔ مشکلات کے شکار پروٹیکٹڈ صارفین کی مشکلات اوور بلنگ سے مزید بڑھ گئی ہیں۔