جائیداد کی لالچ میں بیٹے نے باپ کو گھر سے نکال دیا، ویڈیو وائرل

پیر 8 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جائیداد کی لالچ نے اولاد کو اندھا کردیا، بیٹے نے باپ کو دھکے مار کر گھر سے باہر نکال دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مبینہ طور پر بیٹا اپنے والد کو دھمکیاں دے رہا ہے کہ جس گھر میں آپ رہ رہے ہیں یہ آپ کے نام نہیں ہے اور اگر آپ ملکیت کا دعویٰ کریں گے تو آپ سے اس کا ثبوت مانگا جائے گا جو آپ کے پاس نہیں ہے۔

ویڈیو میں ایک خاتون کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو جائیداد کے لالچ میں مذکورہ شخص کے ساتھ مل کرضعیف العمر والد کو دھکے مارتے ہوئے گھر سے باہر نکال رہی ہے۔

 ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بیٹے کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایک صارف کا کہنا تھا یہ دنیا مکافات عمل ہے زیادہ دیر نہیں لگے گی مذکورہ شخص کا بیٹا بھی اس کے ساتھ یہی سلوک کرے گا جو اس نے اپنے والد کے ساتھ کیا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے فین پیج کی جانب سے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ جن ماں باپ نے سردی دیکھی نہ گرمی اور دن رات محنت کر کے اپنی اولاد کو آج اس مقام پر پہنچایا کہ وہ کچھ کرنے کے قابل ہوں ان کے ساتھ اس طرح کا سلوک قابلِ مذمت ہے۔ صارف کا مزید کہنا تھا کہ یاد رکھیں مكافات عمل بھی کوئی چیز ہے کل اس شخص کے بچے اس کے ساتھ یہی سلوک کریں گے جو آج وہ اپنے والد کے ساتھ کر رہا ہے تو اسے باپ کا دکھ سمجھ میں آئے گا۔

کئی صارفین کا کہنا تھا کہ یہ بہت بدبخت انسان ہے جو اس عارضی دنیا کے پیچھے اپنی جنت بھی گنوا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان سرزمین بیرونی عسکری سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں، طالبان وزیر خارجہ امیر خان متقی

جدہ بک فیئر 2025 کا شاندار آغاز، 24 ممالک کے پبلشرز کی شرکت

ٹرمپ کو تیسری عالمی جنگ کا خطرہ، امریکا چاہتا ہے کہ یوکرین ڈونباس سے دستبردار ہو، زیلنسکی کا انکشاف

آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر بچیوں کے لیے اسکارف پر ملک گیر پابندی کی منظوری

برطانیہ کے میوزیم سے 600 قیمتی نوادرات چوری، ہندوستانی تاریخی اشیا بھی شامل

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل